خلا ء کا محکمہ
چندر یان ۱ کے ذریعہ بھیجی گئی تصویروں سے چاند پر زمین کے ماحول کے ممکنہ اثر کی نشاندہی ہوتی ہے نئی دہلی چھ ستمبر خلائی ترقی کی وزارت
Posted On:
06 SEP 2020 6:12PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادنہ چارج ) وزیراعظم کے دفتر کے وزیر مملکت ،پرسونل ،وامی شکایات ،پنشن ،ایٹمی توانائی اور خلائی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اس کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسرو کے چاند پر پہلے مشن نے ایسی تصویریں بھیجی ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ چاند پولز کے نزدیک زنگ آلود ہو۔انہوں نے کہا کہ اس دریافت کی نشاندہی یہ ہے کہ اگر چہ چاند کی سطح پر لوہے کے پتھر موجود ہیں ،لیکن یہ پانی اور آکسیجن کے لئے نہیں جانا جاتا اور یہ وہ دو ہیں جن کی ضرورت لوہے کے ساتھ مل کر زنگ پیدا کرنے کےلئے ہوتی ہے ۔
نیشنل ایروناٹکس اور اسپیس ایڈمنسٹریشن (این اے ایس اے ) میں ایک سائنس داں نے کہا کہ ایسا اس لئے ہو سکتا ہے کہ زمین کا اپنا ماحول ایک مدد فراہم کر رہا ہو جس کا مطلب یہ ہے کہ زمین کا ماحول بھی چاند کی حفاظت کر سکتا ہے۔ اس طرح چندر یان ۔۱ کا ڈاٹا ظاہر کرتا ہے کہ چاند کے کھمبے پانی کے گھر ہیں ،سائنس داں یہی سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ جہان تک چندر یان ۔۳ کی بات ہے اس کا لانچ ۲۰۲۱ کے اوائل میں کبھی بھی ہوسکتا ہے ۔ چندر یان ۳ ،چندر یان ۲ کا ریپیت مشن ہوگا اور اس میں لیندر اور روور بھی شامل ہوں گے جیسا کہ چندر یان ۲ میں تھے ۔لیکن اس کی مدار نہیں ہوگی۔
دریں اثنا ڈاکٹر جتیندر نے کہا ’’اس دوران ہندوستان کے پہلے ہیومن اسپیس مشن گگن یان کی تیاریاں جاری ہیں ۔ ٹریننگ اور دیگر عوامل بھی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وبا کی وجہ سے گگن یان کے منصوبے میں کچھ رکاوٹیں ضرور آسکتی ہیں لیکن ۲۰۲۲کے قریب ٹائم لائن پر قائم رہنے کی کوششیں جاری ہیں۔
م ن۔ ا م ۔
U: 5139
(Release ID: 1651911)
Visitor Counter : 223