صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 بہترین تدابیر


اترپردیش نے مربوط کووڈ کنٹرول اور کمانڈ سینٹر بنایا اور ایک مربوط ریاستی کووڈ پورٹل شروع کیا

Posted On: 06 SEP 2020 4:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  6/ستمبر 2020 ۔ ملک میں کووڈ کی وبا نوویں مہینے میں داخل ہوگئی ہے اور اس دوران مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا کے بندوبست پر گہری توجہ دینے کے ساتھ کووڈ کے لئے رسپونس اینڈ مینجمٹ اسٹریٹجی کی مضبوطی کے ساتھ قیادت کی ہے۔ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں نے مرکز کی قیادت والی پالیسیوں اور حالات کو بہتر بنانے والے اقدامات کو باہم قریبی تال میل اور مربوط تعاون سے نافذ کیا ہے۔ کئی ریاستوں نے وبا سے لڑنے کے لئے اس کے مطابق جدید تدابیر بھی کی ہیں۔ ان تدابیر کو دوسری ریاستوں کے ذریعے بھی نافذ کیا جارہا ہے، جس سے علاقائی تصورات اور بہترین طور طریقوں کے وسیع تر نفاذ کو فروغ ملا ہے۔

اترپردیش حکومت نے اس سمت میں متعدد اقدامات کئے ہیں۔

اترپردیش کی حکومت نے کووڈ کے پوزیٹیو معاملات کی بڑھتی تعداد سے نمٹنے کے لئے 18 جولائی 2020 کو ریاست کے سبھی اضلاع میں مربوط کووڈ کنٹرول اور کمانڈ مرکز (آئی سی سی سی سی) اور ساتھ ہی سبھی متعلقہ محکموں کے نمائندوں کے ساتھ ریاستی صدر دفتر بھی قائم کیا ہے۔ یہ مراکز خاص طور پر غیر فارماسیوٹیکل مداخلتوں (این پی آئی) کے لئے موزوں محکموں کے درمیان مؤثر تال میل کو یقینی بنانے کے لئے ہیں۔ ان مراکز پر کووڈ-19 کے مریضوں کو جلد ہی علاج کے لئے مناسب سطح کے مخصوص کووڈ سہولتی مراکز تک پہنچانے کی سہولت ملتی ہے۔ یہ کمانڈ سینٹر، مرکزی علاقائی اکائیوں  کے ساتھ مل کر مرض سے متعلق علامات والے مریضوں اور ان کے رابطے میں آئے لوگوں کی تیزی کے ساتھ جانچ، لیب کی صورت حال کی جانکاری، اسپتال میں بھرتی کی صورت میں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا اور گھر میں آئیسولیشن میں رہ کر علاج کرارہے مریضوں کی ریگولر نگرانی کو یقینی بناتے ہیں۔

اترپردیش نے ایک مربوط ریاستی کووڈ پورٹل: http://upcovid19tracks.in بھی تیار کیا ہے جو کووڈ کے مریضوں کی نگرانی، جانچ اور علاج سے متعلق سبھی اطلاعات اکٹھا کرتا ہے۔ ضلع سطح پر ڈیٹا اور ڈیٹا مینجمنٹ کی کوالٹی یقینی بنانے کے لئے مسلسل ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اپنی شروعات کے بعد سے یہ پورٹل بیماری کی زیادہ سمجھ اور ریاستی و ضلع سطح پر یوزرس کی جانب سے مداخلت اور فیڈ بیک حاصل کرنے کے ساتھ اپنے کو آگے بڑھایا ہے۔ ڈیجیٹل ڈیٹا کی دستیابی سے فوری طور پر فیصلہ کرنے اور رسپانس کے لئے غیرمربوط اور ساتھ ہی گہرائی کے ساتھ تجزیہ ممکن ہوا ہے۔ اس پورٹل نے حکومت ہند کے پورٹل کے ساتھ انٹرپریبلٹی  کے توسط سے بھی فائدہ اٹھایا ہے۔

یوپی حکومت نے ریاستی فنڈ سے 1000 ہائی فلو نسل کینولا (ایچ ایف این سی) بھی خریدا ہے۔ ان میں سے 500 نصب کئے گئے ہیں اور ریاست میں مریضوں کے نان- انویسیو بندوبست میں استعمال کئے جارہے ہیں۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5143

 


(Release ID: 1651881) Visitor Counter : 232