ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جناب پرکاش جاوڈیکر نیلگوں آسمان کے لئے صاف ستھری ہوا کے پہلے بین الاقوامی دن پر ویبینار کی صدارت کریں گے

Posted On: 06 SEP 2020 7:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  6/ستمبر 2020 ۔ ماحولیات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کل یعنی 7 ستمبر 2020 کو نیلگوں آسمان کے لئے صاف ستھری ہوا کے پہلے بین الاقوامی دن پر منعقد کئے جانے والے ایک ویبینار کی صدارت کریں گے۔

جناب جاوڈیکر اس ویبینار کے دوران نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی) کے تحت چلائی جارہی مختلف سرگرمیوں یا کاموں کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیں گے۔ ویبینار میں درج ذیل لنک پر لائیو شامل ہوا جاسکتا ہے:

https://youtu.be/lHDTNbaAZ2c

اس ویبینار میں 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شہری ترقیات اور ماحولیات کے محکموں کے پرنسپل سکریٹریز شامل ہوں گے۔ این سی اے پی میں نشان زد کئے گئے 122 شہروں کے کمشنر بھی اس ویبینار میں حصہ لیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس سال یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں 100 شہروں میں ’’ہوا کے معیار میں جامع اصلاح‘‘ کی ضرورت پر روشنی ڈالی تھی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 19 دسمبر 2019 کو سال 2020 سے ہر سال 7 ستمبر کو انٹرنیشنل ڈے آف کلین ایئر فار بلیو اسکائیز یعنی نیلگوں آسمان کے لئے صاف ستھری ہوا کا بین الاقوامی دن منانے کا عہد کیا تھا۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5141

 



(Release ID: 1651880) Visitor Counter : 118