صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت نے مرکزی ٹیموں کو فوری طور پر 10 دنوں کے لئے پنجاب اور چنڈی گڑھ کے لئے روانہ کیا یہ مرکزی ٹیمیں عوامی صحتی اقدامات کے تحت ، مرض کی روک تھام ، نگرانی، جانچ اور کووِڈ۔19 کی مؤثر طبی انتظام کاری کے عمل میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تعاون پیش کریں گی

Posted On: 06 SEP 2020 11:12AM by PIB Delhi

 

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے پنجاب اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ میں مرکزی ٹیموں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اعلیٰ سطحی ٹیمیں مرض کی روک تھام، نگرانی، جانچ اور کووِڈ مریضوں کی مؤثر طبی انتظام کاری سے متعلق عوامی صحتی اقدامات کو تقویت پہنچانے کے لئے ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کو تعاون فراہم کریں گی۔ان اقدامات کا مقصد شرح اموات میں تخفیف لانا اور زندگیوں کو بچانا ہے۔ یہ ٹیمیں مرض کی بروقت شناخت اور علاج سے متعلق چنوتیوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لئے ریاست/ مرکزکے زیر انتظام علاقے کی رہنمائی بھی کریں گی۔

دو ممبروں پر مشتمل اس ٹیم میں پی جی آئی ایم ای آر ، چنڈی گڑھ سے ایک کمیونٹی میڈیسن ایکسپرٹ اور این سی ڈی سی سے ایک ماہر وبائیات شامل ہوں گے۔ یہ ٹیمیں کووِڈ سے متعلق انتظام کاری میں توسیعی رہنمائی فراہم کرنے کی غرض سے ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 10 دنوں کے لئے تعینات رہیں گی۔

پنجاب میں اب تک مجموعی طور پر 60013 معاملات سامنے آئے ہیں، جبکہ ایکٹیو مریضوں کی تعداد 15731 ہے۔ ریاست میں فی ملین افراد پر جانچ کی تعداد 37546 ہے (بھارت میں موجودہ اوسط 34593.1 ہے)۔ 4.97 فیصد کے ساتھ، ریاست مجموعی پازیٹیوٹی کے نچلے درجے میں ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ میں 2095 ایکٹیو مریض سامنے آرہے ہیں جبکہ مجموعی معاملات 5268 ہیں۔ فی ملین افراد پر جانچ کی تعداد  اور مجموعی پازیٹیوٹی بالترتیب 38054 اور 11.99 فیصد ہے۔

مرکزی حکومت کثیر شعبہ جاتی  ٹیموں کو ان ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تعینات کر رہی ہے جہاں کووِڈ معاملات کی تعداد میں اچانک اضافہ رونما ہو رہا ہے اور جہاں شرح اموات زیادہ ہے اور اس طرح ان علاقوں کو سرگرمی کے ساتھ تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اس طرح کی متعدد ٹیمیں گذشتہ چند مہینوں کے دوران مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کر چکی ہیں۔ ان ٹیموں نے علاقائی اتھارٹیوں سے  بات چیت کرکے ان لوگوں کو درپیش مسائل اور چنوتیوں کو بہتر طور پر سمجھا۔ مرکزی وزارت صحت نے گذشتہ دو دنوں کے دوران ان مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں جہاں کووِڈ معاملات کی تعداد میں اضافہ رونما ہورہا ہے اور جہاں کچھ اضلاع میں شرح اموات زیادہ ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چھوت کی اس بیماری کے پھیلاؤ کے سلسلے کو توڑنے اور شرح اموات کو کم کرنے کے لئے سرگرمی کے ساتھ جامع اقدامات کریں تاکہ شرح اموات گھٹ کر ایک فیصد سے کم رہ جائے۔

****

م ن۔ ا ب ن

U:5134



(Release ID: 1651814) Visitor Counter : 225