وزارت دفاع

بھارتی فوج نے شمالی سکم میں چینی شہریوں کو بچایا

Posted On: 05 SEP 2020 2:00PM by PIB Delhi

 

بھارتی فوج نے 3 ستمبر 2020 کو 17،500 فٹ کی اونچائی پر شمالی سکم کے پلیٹو علاقے میں راستہ بھٹک چکے تین چینی شہریوں کی طرف مدد کے لئے ہاتھ بڑھایا۔

ذیلی صفر درجہ حرارت میں دو مردوں اور ایک خاتون سمیت چینی شہریوں کی جان کو خطرے میں محسوس کر کے بھارتی فوج کے جوان فورا ًوہاں پہنچے اور انہیں انتہائی اونچائی کی پریشانیوں اور مشکل آب وہوا کے حالات میں بچانے کے لئے آکسیجن، کھانا اور گرم کپڑوں سمیت طبی امداد فراہم کرائی۔

بھارتی جوانوں نے انہیں ان کی منزل پر پہنچنے کے لئے مناسب رہنمائی بھی کی جس کے بعد وہ واپس چلے گئے۔ چینی شہریوں نے ان کی فوری مدد کے لئے بھارت اور بھارتی فوج کے تئیں اظہار تشکر کیا۔

1.jpg

2.jpg

3.jpg

                                          **************

م ن۔ن ا ۔م ف  

U: 5115



(Release ID: 1651633) Visitor Counter : 128