سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

چھوٹے جراثیم کش یونٹ تیزی سے نئی ہائریڈ بیکڑیا سے متعلق ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے متعددی جرثوموں سے پی پی کٹس کو تیزی سے پاک کرسکتے ہیں

Posted On: 04 SEP 2020 7:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،4ستمبر 2020/سائنس دانوں نے  ایک نئی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک چھوٹا سا جراثیم کش یونٹ تیار کیا ہے جسے ہائبرڈ (ہائبرڈ یا مخلوط) بیکڑیا پائیڈل سسٹم کہا جاتا ہے ، تیار کیا ہے جو کووڈ-19 کا آسانی سے اور تیزی سے  مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ذاتی حفاظتی سازو سامان (پی پی ای کٹ) کو جرثوموں سے پاک کرسکتی ہے جس سے اس کا  کئی مرتبہ  آسانی کے ساتھ  استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کا استعمال صحت کے پیشہ وروں اور دیگر کووڈ جنگجوؤں کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے جن کے لئے پی پی ای ضروری ہے اور ساتھ ہی   پی پی ای کی شکل میں جمع ہورہے خطرناک ٹھوس کچرے کو بھی روکا جاسکتا ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (تروپتی ) آئی آئی ٹی –ٹی ) اور انسٹی ٹیوٹ آف  سائنس ایجوکیشن  اینڈر ریسرچ ، تروپتی (آئی آئی ایس ای آر –ٹی) نے مشترکہ طور پر مل کر چھوٹی آپٹیکل  کیویٹی تیارکی ہے۔

یہ جراثیم کش یونٹ (پی او ایس سی یو) ذاتی حفاظتی سازو سامان  (پی پی ای ) اور دیگر  گھریلو  سامان کی  موثر اور تیزی سےجراثیم کو مارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے تحت ایک قانونی ادارے ، سائنس اور ٹکنالوجی ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی ) کے تعاون سے  یہ  جراثیم  کش اکائی تیار کی گئی ہے۔

جراثیم کشی کے لئے یو وی   تابکاری  ایک  ثابت طریقہ ہے، تاہم  یو وی –سی کی کم  بھیجنےکی صلاحیت اور وسیلے سے زیادہ تیز انحراف سے غیر یکساں طریقے سے خارج ہونے کا  سبب بن سکتا ہے۔ اس ٹیم میں آئی آّئی ٹی ٹی کے ڈاکٹر رتیش کمار گنگوار  (معاون پروفیسر) طبعیاتی سائنس ، ڈاکٹر  ارجیت شرما (معاون پروفیسر ، طبیعاتی سائنس  اور ڈاکٹر  شہاب الدین (معاون پروفیسر)  سول اور ماحولیاتی  انجنئرنگ) نےملکر  ایک یو وی تابکاری  کیوٹی ، کولڈپلازمہ اور ایچ ٹو او ٹو اسپرے کو ملاکر  اس ہائبرڈ   جراثیم کش   سسٹم کو تیار کیا ہے۔

آئی آئی  ایس ای آر ، تروپتی کی ڈاکٹر  وسی دھرانی دیوناتھن اس چھوٹی اکائی کی  جراثیم کش صلاحیت کا  تجزیہ کرنے کا  آئی آئی ٹی  کی  مدد کریں گے۔  ٖڈاکٹر  آر جیہ پردہ (ایم ڈی) جراثیم-سائنس محکمہ، ایس وی آئی  ایم ایس اسپتال ، تروپتی  (ایس وی آئی ایم ایس  جراثیم سائنس تجربہ گاہ میں نظام کی  اثر اندازی کو  تجزیہ بھی کریں گی۔

ٹیم فی الحال دو منٹ سے بھی کم وقت کے لئے رابطے میں آنے پر   زیادہ سے زیادہ   جراثیم کش   صلاحیت حاصل کرنے کے لئے   یو وی خوراک پلازمہ اور ایچ ٹو او ٹو سمیت ڈیزائن معیارات کا  جائزہ لے رہی ہے۔ علاج کی غیر تھرمل فطرت کی وجہ سے ، مجوزہ اکائی کو دیگر اشیا جیسے کہ ڈبہ بند اور بغیر  ڈبہ بند کھانے، پیسے  اور دیگر گھریلو  اشیا کی جراثیم کشی کے اقدام کی بھی تحقیق   کرے گی۔

مزید معلومات کے لئے ، رابطہ کریں ڈاکٹر  رتیش کمار گنگوار  ، تروپتی، ای میل reetesh@iittp.ac.in,  موبائل نمبر : 8018119014۔

 

جراثیم کش اکائی کی منصوبہ بند ڈیزائن کے ساتھ ساتھ معاون افراد ڈاکٹر رتیش کمار  گنگوار (اوپر، بائیں ڈاکٹر ارجیت شرما(نیچے) بائیں ڈاکٹر   شہاب الدین   (اوپر دائیں  اور ڈاکٹر وسودھارنی دیوناتھ(نیچے دائیں)

 

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-5106



(Release ID: 1651630) Visitor Counter : 236