عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی
Posted On:
03 SEP 2020 7:34PM by PIB Delhi
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے آج شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت کے علاوہ عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مختلف پروجیکٹوں پر بحث کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لداخ اور دیگر خطوں کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت یہ پہا موقع ہے کہ لداخ کو ایک یونیورسٹی، ایک میڈیکل کالج اور ایک انجینئرنگ کالج کی منظوری دی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر کو یہ بھی بتایا کہ سی ایس آئی آر (کونسل آف ساینٹفیک اور انڈسٹریل صنعت) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر مانڈے جلد آر کے ماتھر سے ملاقات کریں گے اور انہیں لداخ کے مشہور فروٹ (پھل) کی پیداوار میں کاروبار کرنے اور اس کو ڈبہ بند کرنے اور اسے فروغ دینے کے ایک جامع منصوبے کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ ڈاکٹر ماتھر ڈاکٹر سنگھ کو ’کاربن نیوٹرل‘ کے لئے ایکشن پلان اور پالیسی کی تیاری پر تازہ جانکاری دی، جس کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے کیاتھا۔ انہوں نے وزیر موصوف کو بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سرکار پوری لگن کے ساتھ ایک جامع منصوبے پر کام کررہی ہے جو اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کرنے کے لئے تیار ہوگا۔ جناب ماتھر نے لداخ وژن 2050 کے عنوان سے ایک جامع ایکشن منصوبے کے بارے میں بھی تازہ جانکاری بھی دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے لداخ کے لئے 50 کروڑ کے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی مرکزی سرکار خطے کے لیے مختلف پروجیکٹوں کی فنڈنگ میں اتنی نرم دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ خطے کے لئے یہ اپنی نوعیت کا پہلا روڈ میپ ہوگا۔ جناب ماتھر نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مسلسل تعاون دیا اور انہوں نے مرکز میں مختلف وزارتوں کےساتھ لداخ سے متعلق مختلف معاملات کو اٹھانے میں ان کے تال میل کےلیے بھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
03-09-2020
U-5069
(Release ID: 1651491)
Visitor Counter : 145