وزارتِ تعلیم

صدر جمہوریہ ہند شری رام ناتھ کووند یوم اساتذہ پر 47 اساتذہ کو ورچوئل طور پر قومی ایوارڈ سے نوازیں گے

Posted On: 04 SEP 2020 5:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 04ستمبر     :  

صدر جمہوریہ ہند شری رام ناتھ کووند کل نئی دہلی میں اساتذہ کو ورچوئل طور پر قومی ایوارڈ سے نوازیں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم شری رمیش پوکھریال ‘نشنک’ اور تعلیم کے وزیر مملکت شری سنجے دھوترے بھی موجود ہوں گے۔ اساتذہ کو یوم اساتذہ کے موقع پر قومی سطح کے ایوارڈز دیئے جاتے ہیں تاکہ ملک کے کچھ ایسے بہترین اساتذہ کی منفرد خدمات کا اعتراف کیا جاسکے جنہوں نے اپنی عہدبستگی کے ذریعہ نہ صرف اسکول کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا بلکہ اپنے طلبہ کی زندگیوں کو بھی شاندار بنایا۔

اساتذہ کو قومی ایوارڈ کے رہنما خطوط میں سال 2018 میں ترمیم کی گئی تھی جس میں قومی سطح کی جیوری کو شامل کرنے کے عمل کو آن لائن ، شفاف اور تین مراحل میں بنایا گیا تھا۔

  1. mhrd.gov.inپر اساتذہ سے آن لائن خود نامزدگی
  2. تمام مستقل اساتذہ اہل ہیں۔ کم از کم سروس کی ضرورت نہیں ہے۔
  3. حتمی انتخاب کے لئے کسی ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطہ/ تنظیم کا کوئی کوٹہ نہیں
  4. ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں /تنظیموں سے موصول شارٹ لسٹ کردہ امیدواروں کی فہرست میں سے آزاد قومی جیوری کے ذریعہ آخری انتخاب۔
  5. ایوارڈ کی تعداد 45 تک ہے( اس کے علاوہ جیوری خصوصی زمرے کے تحت دو اساتذہ کا انتخاب جسمانی طور پر معذور اساتذہ کے لئے کر سکتی ہے)۔

 

آن لائن پورٹل کے ذریعہwww.mhrd.gov.inپر اساتذہ کے ذریعہ خود نامزدگی طلب کی گئی تھی۔ پہلی سطح کی جانچ ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی (ڈی ایس سی) نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سربراہی میں کی۔ طے شدہ انتخاب کے معیار کی بنیاد پر ڈی ایس سی نے 3 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا اور ان کو آن لائن پورٹل کے ذریعہ ریاستی سلیکشن کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

ریاستی سلیکشن کمیٹی (ایس ایس سی) کے ذریعہ دوسری سطح کی جانچ پرنسپل سکریٹری / سکریٹری آف اسٹیٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی میں کی جانی تھی۔ ایس ایس سی نے تمام نامزدگیوں کا جائزہ لیا اور شارٹ لسٹ کردہ امیدواروں کے ناموں کی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مختص زیادہ سے زیادہ تعداد کے تحت سفارش کی اور انہیں آن لائن پورٹل کے ذریعے آزاد قومی جیوری کو بھجوا دیا۔

اساتذہ کا 2020 میں قومی ایوارڈز کے لئے حتمی انتخاب آزاد جیوری نے قومی سطح پر ریٹائرڈ سکریٹری ، محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ، ایم ایچ آر ڈی کی سربراہی میں کیا۔ جیوری نے امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا جیسا کہ ریاستوں اور تنظیموں نے ارسال کیا ہے اور اس کا تازہ جائزہ لیا ۔ اس سال امیدوار ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جیوری کے سامنے پیش ہوئے اور جیوری کے سامنے پریزنٹیشن دئیے۔ جیوری نے 47 اساتذہ کا انتخاب کیا۔

منتخب ایوارڈ یافتگان نے اپنی عہدبستگی اور محنت سے نہ صرف اسکولوں کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا ہے بلکہ مختلف سرگرمیوں جیسے طلبہ کے اندراج میں بہتری اور اسکول کی پڑھائی بیچ میں ہی چھوڑ دینے کو کم کرنا، پرلطف اور تجرباتی تعلیم وتدریس کے طریقے اپنانا اور کفایتی ٹی ایل ایم کے استعمال وغیرہ سے اپنے طلبہ اور کمیونٹی کی زندگیوں کو شاندار اور بہتر بنایا ہے۔

 

اساتذہ کو قومی ایوارڈ کا 5 ستمبر 2020 کو صبح 11 بجے درج ذیل لنک پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔

https://webcast.gov.in/mhrd

 

                                          **************

م ن۔ن ا ۔م ف  

U:5095



(Release ID: 1651434) Visitor Counter : 178