وزارت دفاع

بھارتی فوج


فوجی سربراہ کا دورہ ٔلداخ

Posted On: 04 SEP 2020 6:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی 04ستمبر     :   

فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے کا آج لیہہ کا دو روزہ دورہ اختتام پذیر ہوگیا۔ فوجی سربراہ 03 ستمبر 2020 کو لیہہ پہنچے اور ایل اے سی پر صورتحال کا براہ راست طور پر جائزہ لینے کے لئے فارورڈ علاقوں میں گئے۔ فوجی سربراہ نے مشکل بلند پہاڑی علاقوں میں تعینات فوجیوں اور مقامی کمانڈروں سے بات چیت کی۔ فوجی سربراہ نے ان کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی ستائش کی جس کا انہوں نے اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ میں مظاہرہ کیا۔ فوجی سربراہ نے تمام افسران سے چوکس رہنے کی اپیل کی اور آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کو کہا۔

بعدازاں ، لیہہ میں لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی ، جنرل آفیسر کمانڈنگ۔ ان۔ چیف ، شمالی کمانڈ اور لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ ، جی او سی ، فائر اور فیوری کور نے آپریشنل تیاریوں کی صورت حال اور موسم سرما میں فورسز کے کھانے پینے کے لئے لاجسٹک انتظامات کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔ فوجی سربراہ نے فورسز کی آپریشنل اثرانگیزی اور صلاحیت میں اضافہ کو یقینی بنانے کے لئے کی جارہی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

1.jpeg

2.jpeg

                                          **************

م ن۔ن ا ۔م ف  

U: 5101



(Release ID: 1651414) Visitor Counter : 89