ریلوے کی وزارت

ریلوے اور کامرس نیز صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کوریئراور لوجسٹک خدمات  فراہم کرانے والی بڑی کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے جس کا مقصد ریلویز کی سامان ڈھونے اور پارسل خدمات کے ساتھ مضبوط ساجھے داری کی راہ ہموار کرنا ہے


ریلوے نے لوجسٹک اور کوریئر  ایجنسیوں کے لئے بھروسہ مند ، تیز ،کفایتی اور سہل  پارسل خدمات کی پیش کش کی ہے

 ریلوے کے حکام اور صنعت کے نمائندگان پر مبنی ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو سرگرمیوں کے لئے بہترین قوائد وضع کرے گا

ہر طرح سے فائدے مند حل تلاش کئے جائیں گے

Posted On: 03 SEP 2020 2:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 3ستمبر۔ ریلوے اور کامرس نیز صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کوریئراور لوجسٹک خدمات  فراہم کرانے والی بڑی کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے جس کا مقصد ریلویز کی سامان ڈھونے اور پارسل خدمات کے ساتھ مضبوط ساجھے داری کی راہ ہموار کرنا ہے۔

 میٹنگ کے دوران یہ مطلع کیا گیا کہ ریلوے لوجسٹک اور کوریئر  ایجنسیوں کے لئے بھروسہ مند ، تیز ،کفایتی اور آسان پارسل خدمات کی پیش کش کرنے کے لئے تیار ہے۔

یہ میٹنگ ہندوستانی ریلویز کے ذریعہ نجی پارسل خدمات کے کاروبار کو توسیع دینے کے لئے امکانات  تلاش کرنے اور  ان پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے طلب کی گئی تھی۔

 بہترین رہنما خطوط اور سہل کاروبار کے طور طریقے  طے کرنے کے لئے ریلوے حکام اور لوجسٹک نیز کوریئر خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نمائندگان پر مبنی ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ   ان تمام عوامل کی پائیدار کاروباری ترقی کو  یقینی بنانے کے لئے ہر طرح سے فائدے مند حل تلاش  کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ امر بھی ظاہر کرنے کی ضرورت ہے کہ 22 مارچ 2020 سے 2 ستمبر 2020 تک ہندوستانی ریلوے نے مجموعی طور پر 5292 ٹرینیں چلائی ہے جن میں سے 5139 ٹائم ٹیبل والی ٹرینیں تھی۔ ان ٹرینوں میں مجموعی طور پر318453 ٹن مال کی نقل وحمل کی گئی اور ان سے116.19 کروڑ روپے کی کمائی ہوئی ہے۔

یہاں یہ بھی بیان کرناضروری ہے کہ اگست 2020 کے مہینے میں بھارتیہ ریلوے کی سامان لوڈنگ مجموعی طور پر 94.33 ملین ٹن رہی ہے جو کہ پچھلے سال اسی مہینے کی مدت میں ڈھوئے جانے والے سامان سے زیادہ ہے۔25 مارچ 2020 سے 1 ستمبر 2020 تک ہندوستانی ریلوے نے مجموعی طور پر 141049 ریکس کی لوڈنگ کی جن میں 451.38 ملین ٹن سامان ڈھویا گیا۔ ریلوے کی نقل وحمل تحریک کو اور زیادہ مرغوب بنانے کے لئے ہندوستانی ریلوے نے بڑی تعداد میں رعایتیں اور ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کررہا ہے۔ سامان کی نقل وحمل میں بہتری کو ادارہ جاتی بنایا جائے گا اور اسے آئندہ کے زیرو پر مبنی ٹائٹم ٹیبل میں  کارپوریشن کی شکل دی جائے گی۔

****

 ( م ن ۔ا ع ۔رض)

U- 5055


(Release ID: 1650983) Visitor Counter : 181