جل شکتی وزارت

جل جیون مشن سے تحقیق و ترقی کو فروغ ملتا ہے

Posted On: 03 SEP 2020 12:27PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  3 ستمبر 2020 /  ریاستوں کی شراکت داری سے جل جیون مشن کا نفاذ کیا جارہا ہے، تاکہ  گاؤں کے ہر کنبے کو اس لائق بنایا جاسکے کہ 2024 تک اس کے گھر میں  بھی نل کا چالو کنکشن ہوجائے۔ اس مشن کا مقصد مستقل اور طویل مدتی میعاد پر خاطر خواہ مقدار (یعنی 55 لیٹر فی کس پانی یومیہ کی شرح سے)اور مقررہ معیار والا پینے کے لائق پانی  کی  ہر دیہی کنبے کو سپلائی یقینی بنانا ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست 2020 کو یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے کیے گئے اپنے خطاب میں جل جیون مشن  کے ایک سال مکمل ہونے پر یہ اعلان کیا تھا کہ پورے ملک میں ایک سال کی اس مدت میں 2 کروڑ کنبوں کو نل کا کنکشن دستیاب کرایا گیا ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ کنبوں کو روزانہ پینے کے پانی کا کنکشن دیا جارہا ہے۔

دیہاتوں میں پینے کے پانی کی سپلائی ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، جس میں مختلف سماجی، ماحولیاتی اور تکنیکی چیلنجوں جیسے جیو-جینک اور انتھروپوجینک واٹر کوالٹی کے مسائل، سخت  اڈافو-کلائیمیٹک حالات  میں طویل مدتی پینے کے پانی کی سپلائی،  پانی کی فراہمی کی پیمائش  اور نگرانی، برتاؤ میں تبدیلی کا بندوبست، سستی گرے-واٹرٹریٹمنٹ اور پانی کا پھر سے استعمال وغیرہ شامل ہیں۔ اس طرح دیہی آبی تحفظ کے مستقبل کے ساتھ جل جیون مشن کو تیزی سے اور بڑے پیمانے پر نافذ کرتے وقت چیلنجوں اور معلومات سے متعلق خلا کو پیش نظر رکھتے ہوئے پانی کی سپلائی والے علاقوں میں اہم تحقیق  واختراعات کی بہت ضرورت ہے۔

اب پہلے کے مقابلے قومی جل جیون مشن دیہی علاقوں میں پانی کی سپلائی کے معاملے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے عمدہ تحقیق و اختراعات  کو تعاون اور فروغ دے گا۔ قومی جل جیون مشن، اختراعات موجدین،  محققین ، اکیڈمیاں، صنعت کار اور اس شعبے میں برسرکار اسٹارٹ اپ سے کم لاگت والے حل  اور معلومات کے درمیان کی خلیج کو پُر کرنے کے لیے تجاویز مدعو کررہا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ / قومی مشن / ایس ڈبلیو ایس ایم دیہی واٹر سپلائی کے عمدہ، موثر اور اقتصادی اعتبار سے قابل نفاذ بندوبست کے لیے شواہد پر مبنی تکنیکی کوششوں کو اپنانے کےلیے  کام، تحقیق اور  موزوں تجزیہ کا اہتمام کرے گا۔ جل جیون مشن کے تحت یہ تحقیقی و ترقیاتی پروجیکٹ سائنسدانوں، تحقیق و ترقی سے وابستہ اداروں، اختراعات کاروں، صنعت کاروں کے ساتھ شراکت داری کے کام میں مدد کرے گا اور اس سے حاصل شدہ مفید معلومات پینے کے پانی کے شعبے میں مختلف چیلنجوں سے نمٹنے میں  مدد کرے گی، تاکہ لوگوں کی زندگی بہتر بنائی جاسکے۔ تحقیق و ترقی سے متعلق رہنما ہدایات محکمہ جاتی پورٹل  https://jalshakti-ddws.gov.in/. پر دستیاب ہے۔ سبھی خواہشمند  افراد / ایجنسیاں/ ادارے اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں اور اپنی تجاویز کا نفاذ کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ م م۔ت ع )

U.NO. 5052


(Release ID: 1650971) Visitor Counter : 228