پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان کا یو ایس آئی ایس پی ا یف کی تیسری سالانہ قائدانہ سربراہ کانفرنس سے خطاب; انہوں نے آتم نربھر بھارت مہم میں امریکی کمپنیوں کو ساجھے دار بننے کے لئے مدعو کیا

Posted On: 02 SEP 2020 8:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 2ستمبر۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج یو ایس آئی ایس پی ایف کی تیسری سالانہ قائدانہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کی اس کاموضوع‘‘ نئے چیلنجوں کی تلاش’’۔

وزیر موصوف جناب  پردھان نے عالمی معیشت پر کووڈ-19 کی وباء  کے غیر متوقع اثرات اور اس کے نتیجہ میں توانائی مطالبات میں تخفیف  ہونےپر  اظہار خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اقتصادی سرگرمیوں میں  بدتریج  اضافے کے ساتھ ہی توقع ہے کہ توانائی کے کھپت جلد ہی کووڈ سے پہلے کی سطح پر پہنچ جائے گی۔

 آتم نربھر بھارت  مہم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا  کہ وزیراعظم مودی کی قیادت کے تحت شروع کی گئی یہ مہم ایک خود کفیل ہندوستان پر زور دیتی ہے جو کہ کووڈ-19 کے چیلنجوں کو مواقعوں میں بدلنے، اندرون ملک پیدوار اور کھپت کو عالمی سپلائی چین  کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر زور دیتا ہے اور اس کا مقصد انڈیا کو 21 ویں صدی کے عالمی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانا ہے۔

وزیر موصوف نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت کو ہندوستان میں تبدیلی کی ایک کلید قرار دیا اور امریکی صنعت کے قائدین کو ان مواقع سے فائدہ  اٹھانے کی دعوت دی جو ہندوستان کے توانائی  کے شعبے میں وضع ہورہے ہیں۔

 جناب پردھان نے  بھارت اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے ہائیڈرو کاربن  کی باہمی تجارت کے بارے میں بھی بات چیت کی جنہوں نے مالی برس 2020-2019 کے دوران 9 ارب امریکی ڈالرس سے زیادہ مالیت کا کاروبار کیا ہے اور توقع ہے  کہ اس میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ کمپنیاں مقابلہ جاتی شرحوں پر امریکہ سے مزید خام تیل اور ایل این جی حاصل کرنے کے ذرائع تلاش کررہی ہے۔

 وزیر موصوف نے جامع توانائی ساجھے داری میں گیس کے شعبے کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی کیونکہ ہندوستان زیادہ سے زیادہ 2030  تک  توانائی میں گیس کے حصے کو 6 فیصد سے بڑھا کر15 فیصد کرکے گیس پر مبنی معیشت بنانے کے لئے کام کررہا ہے۔ ‘‘ایک قوم، ایک گیس کا گرڈ’’ کو فروغ دے کر اس شعبے میں ہموار 60 ارب ڈالر  کی تخمینی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر مسرت ظاہر کی کہ بی پی، شیل، ٹوٹل، ایگزن موبائل  جیسی عالمی تیل اور گیس کی بڑی کمپنیاں ہندوستان میں اپنے لائحہ عمل کو توسیع دے رہے ہیں۔ ا نہوں نے امریکی کمپنیوں کو مدعو کیا کہ وہ تلاش اور پیداوار کے شعبے میں اصلاحات کا فائدہ اٹھائیں اور تیل  و گیس کے بلاک کی آئندہ بولی کے راؤنڈس میں شرکت کریں۔

وزموصوف جناب پردھان نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور امریکہ عالمی توانائی منڈیوں کو مستحکم کرنے سمیت قریبی شراکت داری میں کام کرتے رہے ہیں اور یہ بات  پھر یقینی ہے کہ کووڈ- 19  کی صورت حال سے پیدا چیلنجوں کے باوجود  اس بارے میں قطعی پر امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کے روابط کو دوبارہ استحکام حاصل ہوگا۔

 یو ایس آئی ایس پی  ایف کے سی ای او ڈاکٹر مکیش اگہی نے کہا کہ یو ایس آئی ایس پی  ایف کے آتم نربھر بھارت کی کامیابی کے لئے امریکی اور ہندوستان کی کمپنیوں کے دوران وسیع در شراکت داری کے لئے سہولیات فراہم کرے گا۔

****

( م ن ۔ا ع ۔رض)

Word-613 (2020 03.09.)

U- 5046


(Release ID: 1650947) Visitor Counter : 151