دیہی ترقیات کی وزارت

بنگلورومیں رورل سیلف امپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے لئے نیشنل ٹریننگ اکیڈمی کا ای-سنگ بنیادرکھاگیا


دیہی غربت کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے آرایس ای ٹی آئی ایک منفرد پہل ہے : سکریٹری ،رورل ڈیولپمنٹ

Posted On: 03 SEP 2020 12:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  03 ستمبر 2020   گزشتہ روز آر یو ڈی ایس ای ٹی آئی (این اے آر ) کی نیشنل  اکیڈمی کی نئی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بلڈنگ کا  ای-سنگ بنیادرکھے جانے کے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔این اے آر دیہی خودروزگار تربیتی انسٹی ٹیوٹ (آر ایس  ای ٹی آئی) اسٹاف(ملک کے 566  اضلاع میں 585 آر ایس ای ٹی آئی ہیں) ، ریاستی /مرکزکے زیر انتظام خطے کے دیہی روز گار مشن  کے اسٹاف اور متعلقہ بینک افسروں  کی دیہی ترقیات  کی وزارت کی جانب سے نگرانی ،سرپرستی اورصلاحیت سازی کی  ذمہ داری نبھاتا ہے۔

شرکاسے خطاب کرتے ہوئے حکومت ہند کے سکریٹری رورل ڈیولپمنٹ جنا ب ناگیندر ناتھ سنہا نے کہاکہ آر ایس ای ٹی آئی منفرد پہل ہیں جہاں ریاستی حکومتیں ، مرکزی حکومت اور کمرشیل بینک  دیہی غربت کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے مل جل کر کام کررہے ہیں۔انہوں نے ملک میں بے روزگاری کے مسئلے کو ختم کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں آر ایس ای ٹی آئی نظا م کی اہمیت کا بھی ذکر کیا ۔ آر ایس ای ٹی آئی کی سرگرمیوں  کو معیاری بنانے میں این اے آر کے رول کی تعریف کرتے ہوئے انہوں  نے این اے آر کو  مشورہ دیا کہ وہ اس سمت میں اپنی کوششیں تیز کرے ۔ ان کی رائے میں این اے آر کے نئے کیمپس کا قیام اس سلسلے میں ایک اچھی مدد ہوگا ۔

اس وقت یہ تربیت بنگلورو میں کرائے کے مقامات پر یا ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام خطوں میں مختلف مقامات پر  چلائی جارہی ہے۔باغوں کے خوبصورت شہر بنگلورومیں25 کروڑروپے کی لاگت سے تیار کئے جانے والے اس مجوزہ کیمپس سے  صلاحیت سازی کا بڑا مسئلہ حل ہوگا۔ اس تقریب میں دیگر معززین کے ساتھ  این اے آر کے صدر پدم وبھوشن  ڈاکٹرڈی وریندر ہیگڑے  ، اور کینرا بینک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ  اے منی میکھلئی نے بھی شرکت کی ۔

این اے آر کے صدرڈاکٹر ڈی وریندر ہیگڑے نے کامیاب آر یو ڈی ایس ای ٹی آئی  ماڈل اختیار کرنے کے معاملے میں  حکومت کے فعال نظریہ کی ستائش کی اور بتایا کہ آر ایس ای ٹی آئی کی شکل میں یہ بہترین ادارے کس طرح لاکھوں  دیہی بے روزگار نوجوانوں کی زندگی کونئی شکل دے رہے ہیں۔ انہوں نے آر ایس ای ٹی آئی ماڈل کو ملک میں تمام بینکوں کے ذریعہ  منظور کئے جانے کو یقینی بنانے میں دیہی ترقیات کی وزارت کے اہم رول کا اعتراف کیا ۔اس کے نتیجے میں ملک میں صنعت کے فروغ کی تربیت کا سب سے بڑانیٹ ورک قائم ہوا ہے ۔

کینرا بینک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ اے  منی میکھلئی نے گزشتہ برسوں میں این اے آر کے رول کی تعریف کی اور یقین دلایاکہ کینرا بینک مستقبل کی کوششوں  میں بھی این اے آر کی مکمل حمایت کرے گا۔انہوں نے دل کی گہرائی سے  دیہی ترقیات کی وزارت ، ڈاکٹر ہیگڑے اور آر ایس ای ٹی آئی اسپانسر کرنے والے بینکوں کا شکریہ ادا کیا اور این اے آر کو آر ایس ای ٹی آئی تحریک کے تمام متعلقین کے اتحادکی ایک علامت قرار دیا ۔

تمام معززین نے این اے آر کے نئےدور کی شروعات کے طورپر سنگ بنیاد کی ورچوول نقاب کشائی میں حصہ لیا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HM34.jpg

  م ن۔ اگ  ۔رم

(03-09-2020)

U- 5050



(Release ID: 1650946) Visitor Counter : 177