امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کابینہ کے ذریعہ مشن کرم یوگی سول سروسیز صلاحیت سازی کے قومی پروگرام (این پی سی ایس سی بی ) کو منظوری دیئے جانے کی ستائش کی


وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اس نظریاتی (وژنری) اصلاح کے لئے وزیراعظم جناب امت شاہ کا شکریہ ادا کیا

مشن کرم یوگی کا مقصد سول سروسیز میں ٹرانسفارمیشن (بدلاؤ کرنے والی) تبدیلی لانا ہے

یہ مکمل اور جانچ اسکیم انفرادی اور ادارہ جاتی صلاحیت سازی پر بھی توجہ مرکوز کرے گی

یہ 21 ویں صد ی کے لئے ایک تاریخی اصلاح ہے جس سیلوس میں کام کرنے کے کلچر کوختم کرے گی اور ایک نئے کام کے کلچر کو لائے گی

مقصد پر مبنی اور مستقبل تربیت سے سرکاری ملازمین کو طاقت اور حساسیت ملے گی تاکہ نظا م میں احتساب اور شفافیت کو یقنی بنایا جاسکے

یہ اصلاحات نہ صرف حکومت کے کارکنوں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے ایک طریقہ کار فراہم کرے گی بلکہ انہیں نئے ہندستان کی امنگوں پر پورا اترنے اور ان کی زندگیوں کے مطابق رہنے کا اہل بنائے گی

مودی حکومت، مستقبل کے لئے تیار سول سروس نئے ہندستان کے لئے سول سروس کے لئے مکمل طور پر پُرعزم ہے

Posted On: 02 SEP 2020 7:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2ستمبر  2020/مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نےآج  کابینہ  کے ذریعہ مشن کرم یوگی پروگرام برائے سول سروسیز  صلاحیت  (این  پی سی ایس سی بی) کو منظوری دیئے جانے کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے اسے سول سروسیز میں ٹرانسفارمیشنل تبدیلی سے تعبیر کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا اس وژنری اصلاح کے لئے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا یہ مکمل اور جامع اسکیم ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ انفرادی صلاحیت سازی پر بھی توجہ مرکوز کرے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ  21ویں  صدی کے لئے ایک تاریخی اصلاح ہے جو سیلوس  میں کام کرنے کے کلچر  کو ختم کرے گی اور کام کے ایک نئےکلچر کو فروغ دے گی۔ مقصد پر مبنی  (گول ڈریوں) اور مسلسل  تربیت  سرکاری ملازمین کو بااختیار اور حساس بنائے گی تاکہ  نظام میں احتساب اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے ۔

 جناب امت شاہ نے کہا  کہ یہ اصلاح نہ صرف سرکاری ملازمین کو اپنی  کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے  ایک طریقہ فراہم کرے گی بلکہ  ان کو نیو انڈیا کی امنگوں کی تکمیل اور اسے جینے کے اہل بنائے گی۔

ا نہوں نے کہا کہ مودی حکومت مستقبل کے لئے تیار سول سروس، نئے ہندستان کےلئے سول سروسیز  کی تعمیر کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

این پی سی ایس سی بی کو سول سروینٹس کے لئے استعداد کار کی بنیاد  رکھنے کے لئے احتیاط سے ڈیزائن  کیا گیا ہے تاکہ وہ  ہندستانی ثقافت اور حساسیت سے اپنی جڑوں سے وابستہ اور منسلک رہیں جبکہ وہ دنیا بھر کے  بہترین  اداروں اور طریق کار سےسیکھیں۔  یہ پروگرام  ایک مربوط سرکاری  آن لائن  تربیتی پلیٹ فارم آئی کوٹ کرم یوگی کی تشکیل  کے ذریعہ  فراہم کیا جائے گا۔ تقریباً  46 لاکھ مرکزی  ملازمین کا احاطہ کرنے کے لئے 21-2020 سے 25-2024 تک، 5 سال کی مدت کے دوران  510،86 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

 

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5041



(Release ID: 1650894) Visitor Counter : 180