نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں کی وزارت کی کوششوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ 20 نئے شعبوں کے ایتھلیٹ اب اسپورٹس کوٹہ کے تحت سرکاری نوکری کے لئے اہل ہیں


نئے شعبوں کے اضافے سے ملک میں کھیلوں کی مجموعی ترقی کے لئے ایک مثبت ماحول تیار کرنے میں مدد ملے گی: جناب کرن رجیجو

Posted On: 02 SEP 2020 5:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2  ستمبر 2020،   عملے اور تربیت کے محکمے  (ڈی او پی ٹی) نے  یکم ستمبر 2020 بروز منگل  20 نئے شعبے کے ایتھلیٹس کے لئے  اسپورٹس کوٹہ کا فائدہ  فراہم کرانے کی  کھیلوں کے محکمے کی تجویز کو تسلیم کرلیا ہے۔ مرکزی حکومت کے دفتروں میں  باصلاحیت کھلاڑیوں کے تقرر  کے لئے  کھیلوں کی فہرست  میں اب ترمیم کرکے  اس کی تعداد کو 43 سے بڑھاکر اب 63 کردیا گیا ہے اوراس میں  روایتی کھیلوں مثلاً  ملاہ کھامب، تگ آف وار، رول بال بھی شامل ہیں۔

اس فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے  نوجوان امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر  جناب کرن رجیجو نے کہا  ’’اپنے کھلاڑیوں کی مجموعی بہبود کو یقینی بنانا  حکومت کے لئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور  ڈی او پی ٹی کی فہرست میں مزید کھیل شعبوں کو شامل کیا جانا  اس سمت میں ایک قدم ہے۔ اس سے  نہ صرف قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ  ملک میں  کھیلوں کی مجموعی ترقی کے لئے  ایک مثبت ماحول تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی‘‘۔

ڈی او پی ٹی  کے ذریعہ جاری کردہ ترمیم شدہ فہرست میں   شامل 20نئے  شعبے ہیں : بیس بال، باڈی بلڈنگ، سائیکلنگ، پولو، ڈیف اسپورٹس، فینسنگ، کوڈو، ملاھ کھمب، موٹر اسپورٹس، نیٹ بال، پیرا اسپورٹس، پینیکیک سلٹ ، رول بال، رگبی، سیپک ٹکرا، سافٹ ٹینس، شوٹنگ بال، تینپن بالنگ، ترائی اتھلان، تگ آف وار این ووشو۔

             ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                 

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(02-09-2020)

U- 5036

                          



(Release ID: 1650893) Visitor Counter : 151