سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی ایس ٹی کے موجودہ اور سابق سکریٹریوں نے بھارت کی کایا پلٹ کرنے کے ڈی ایس ٹی کے روڈ میپ پر بات چیت کی

Posted On: 02 SEP 2020 5:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2  ستمبر 2020،   سائنس او رٹکنالوجی کے محکمے  (ڈی ایس ٹی) کے سابق اور موجودہ سکریٹریوں نے  محکمے کی گولڈن جوبلی تقریبات کے لئے منقعدہ ’ڈی ایس ٹی کے 50 سنہرے برسوں کی یاد میں‘ پر  افتتاحی پینل مباحثے میں  اب تک کی ڈی ایس ٹی کی  نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور  روڈ میپ  پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈی ایس ٹی کے سابق سکریٹری اور اس حکومت ہند کے موجودہ پرنسپل سائنسی مشیر  کے وجے راگھون نے کہا  ’’ ڈی ایس ٹی نے ملک میں  ایس اینڈ ٹی ایکو سسٹم  پر غیر معمولی اثر ڈالا ہے۔ہر ایک شعبے میں  ڈی ایس ٹی کی رسائی اور  گہرائی بہت زیادہ ہے اور وہ سائنس اور  یہ بات اسے ٹکنالوجی کے ذریعہ بھارت کی کایا پلٹ کرنے والی ایک سچی ایجنسی بناتی ہے‘‘۔

ڈی ایس ٹی کے سکریٹر پروفیسر آشوتوش شرما نے بتایا کہ  ڈی ایس ٹی کے قیام سے  بھارت میں سائنس ٹکنالوجی اور اختراع  کے شعبے میں ایک نئی تبدیلی آئی ہے اور یہ  اسکول کے طلبا سے لیکر  پی ایچ ڈی تک اور پی ایچ ڈی سے لیکر  نوجوان سائنس دانوں  آر اینڈ ڈی لیبس، یونیورسٹیوں اور کالجوں   سبھی میں بھارت   میں وسیع پیمانے  پر ایس اینڈ ٹی کے متعلقین سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے  ڈی ایس ٹی کے ذریعہ تیار کئے گئے  کچھ بڑے ادارہ جاتی ڈھانچوں کا بھی ذکر کیا جن میں  ملک میں ٹکنالوجی کے کمرشلائزیشن کے لئے ذمہ دار  ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) اور  سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ  شامل ہے جس میں  متعدد سائنس دانوں کو بااختیار بنایا ہے۔

ڈی ایس ٹی کے سابق سکریٹری (14۔2006)پروفیسر  ٹی راما سوامی نے کہا کہ  ڈی ایس ٹی کا رول  بھارتی سائنس کے لئے پران وایو یا آکسیجن جیسا ہے۔ ڈی ایس ٹی کے سابق سکریٹری (2006۔1995) پروفیسر وی ایس راما مورتی نے کہا کہ  ’’ہم نے کسی بھی تعلیمی ادارے کے باہر پہلا ٹکنالوجی بزنس انکیوبیٹر قائم کیا اور اب اس سال  ڈی ایس ٹی کے ذریعہ 100 مزید ایسے ہی انکیوبیٹر قائم کئے جائیں گے ۔ ہمیں اسی رفتار سے چلانا چاہیے‘‘۔

یہ مذاکرہ محکمے کی 50 سالہ تقریباً کے پروگرام کے سلسلے کا ایک حصہ تھا جس کا انعقاد ورچوول طریقے سے  ڈی ایس ٹی کی ایک ڈویژن  این سی ایس ٹی اور وگیان پرسار نے کیا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00310IY.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

 

(02-09-2020)

U- 5034

                          



(Release ID: 1650888) Visitor Counter : 127