سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارت۔ امریکہ سائنس دانوں کی 11 ٹیمیں کووڈ۔ 19 سولیوشن کے لئے مشترکہ طور پر کوشش کے لئے منتخب کی گئیں
Posted On:
02 SEP 2020 5:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2 ستمبر 2020، بھارتی اور امریکی سائنس دانوں کی 11 ٹیمیں جلد ہی کووڈ۔ 19 کے لئے حل تلاش کرنے کی مشترکہ کوششیں شروع کردیں گی جن میں جلد ہی تشخیصی ٹسٹ کے نئے طریقے ، اینٹی وائرل تھریپی، ادویات کی ری پرپزنگ، وینٹی لیٹر ریسرچ ڈس انفیکشن مشینیں اور سینسر پر مبنی علامات کی ٹریکنگ شامل ہے۔
ان ٹیموں کو یو ایس۔ انڈیا سائنس اینڈ ٹکنالوجی اینڈاؤمینٹ فنڈ (یو ایس آئی ایس ٹی ای ایف) کے ذریعہ اپریل 2020 میں جاری کووڈ۔ 19 اگنیشن گرانٹس کے تحت ایک دعوت نامے کے لئے موصولہ تجاویز کے دو ملکوں کے جائزے کے سخت عمل کے ذریعہ ان تینوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
مشترکہ امریکہ۔ بھارت ایس اینڈ ٹی پر مبنی صنعتی ٹیمیں ایسی پہل کے لئے کام کریں گی جس سے کووڈ۔ 19 سے متعلق چیلنجوں کے حل کے لئے نئی ٹکنالوجی، آلات اور سسٹمز تیار کرنے اور ان کے نفاذ میں مدد ملے ۔
ایس وقت میں جبکہ ممالک کووڈ۔ 19 عالمی وبا سے مقابلہ کررہے ہیں، سائنس، انجیئنرنگ اور ٹکنالوجی میں اختراعات نئی ویکسین ، آلات تشخیصی آلات اور انفارمیشن سسٹم کے ساتھ اس عالمی وبا کا سامنا کرنے کے لئے برادریوں اور ملکوں کی مدد کےلئے حکمت عملی تیار کرتے ہوئے اس عالمی چیلنج کا حل تلاش کرنے میں ایک اہم رول ادا کریں گی۔
دو طرفہ بھارت اور امریکہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی فورم (آئی یو ایس ایس ٹی ایف) یو ایس آئی ایس ٹی ای ایف پروگرام کی تمام سرگرمیاں چلاتا ہے ایوارڈی پروجیکٹوں کی تفصیل www.iusstf.org سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(02-09-2020)
U- 5035
(Release ID: 1650887)
Visitor Counter : 190