صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر بات چیت کی


کووڈ کے دور میں بھی تپ دق ترجیح ہے۔ 2025 تک بھارت سے تپ دق کے خاتمے سے باقی دنیا کو امید ملے گی

Posted On: 02 SEP 2020 6:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی 02ستمبر     :   

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر لوسیا دیتیو سے ڈیجیٹل طور پر بات چیت کی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ٹی بی کا خاتمہ ہند حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تیز تر مالیکیولر ٹیسٹوں کے ذریعہ مفت تشخیص تک رسائی کو بڑھانے ، دوا مزاحمت پر معلومات فراہم کرنے اور مریضوں کو بہترین معیار کی دوائیں اور ریجمنس، مالی اور غذائی مدد کے ساتھ تمام لوگوں کے مفت علاج معالجے کے تئیں پرعزم ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا کہ حکومت نوٹیفکیشن اور تعمیل کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال اور نجی شعبے کی مصروفیت کو مستحکم کرنے کے لئے غیر سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ربط بڑھانے کے تئیں پرعزم ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس بات پر زور دیا کہ حالانکہ ملک گذشتہ آٹھ مہینوں سے کووڈ وبائی مرض سے لڑ رہا ہے ، لیکن اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ تمام ریاستوں میں محکمہ صحت اور صحت کے عہدیدار 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کے ہدف کو مستقل طور پر یاد رکھے رہیں۔ “کووڈ سے نمٹنے کے محاذ پر ہماری کوششوں کے ذریعے ہم نے دنیا کو دکھایا ہے کہ ہندوستان دوسرے ممالک کے لئے ایک ماڈل بن سکتا ہے کیونکہ ہم ماسک اور پی پی ای کٹس کی گھریلو مینوفیکچرنگ کے معاملے میں خود کفیل بن چکے ہیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈیجیٹل بات چیت کے دوران کہا کہ '' ہمارے محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں ہندوستان نے 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے ہدف سے پانچ سال پہلے ہی 2025 تک ہندوستان میں تپ دق کے خاتمے کو زیادہ ترجیح دی ہے اور تپ دق سے پاک دنیا کے لئے ایک لیڈر کے طور پر آگے کی طرف قدم بڑھایا ہے۔

ڈاکٹر لوسیا نے ٹی بی سے لڑنے میں حکومت ہند کی قابل ستائش کوششوں پر اس کی تعریف کی اور اس کا شکریہ ادا کیا۔

**************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U: 5031



(Release ID: 1650848) Visitor Counter : 139