یو پی ایس سی

مشترکہ دفاعی خدمات امتحان(II)2019کا حتمی نتیجہ

Posted On: 01 SEP 2020 4:48PM by PIB Delhi

مندرجہ ذیل فہرستیں میرٹ کے مطابق ان 196 (14+76+106) امیدواروں کی ہیں جنہوں نے ستمبر ، 2019 میں یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ مشترکہ دفاعی خدمات امتحان (11) ، 2019 اوروزارت دفاع کے سروسیز سلیکشن بورڈ کے ذریعہ لئے گئے ایس ایس بی انٹرویوز کے نتائج کی بنیاد پرانڈین ملیٹری اکیڈمی، دہرادون کے 149 ویں (ڈی ای) کورس، بھارتی بحریہ اکیڈمی، ایزیملا، کیرالہ اور ائیرفورس اکیڈمی، حیدرآباد (پری فلائنگ) ٹریننگ کورس یعنی نمبر 208 ایف (پی) کورس میں داخلہ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

مختلف کورسوں کی تین فہرستوں میں کچھ مشترک امیدوار بھی ہیں۔ بھارتی فوجی اکیڈمی کے لئے حکومت کے ذریعہ بتائی گئی خالی آسامیوں کی تعداد 100 ہے [ جن میں این سی سی 'سی' سرٹیفکیٹ ہولڈروں، (آرمی ونگ) کے لئے محفوظ 13 آسامیاں شامل ہیں] ، ہندوستانی بحریہ اکیڈمی ، ایزمالا ، کیرل ایگزیکٹو (جنرل سروس) کے لئے 45 [جن میں این سی سی 'سی' سرٹیفکیٹ ہولڈرز (نیول ونگ) کے لئے محفوظ 06 آسامیاں شامل ہیں] اور ایئر فورس اکیڈمی ، حیدرآباد کے لئے 32 [جن میں این سی سی خصوصی داخلے کے توسط سے این سی سی 'سی' سرٹیفکیٹ ہولڈروں (ایئر ونگ) کے لئے محفوظ 03 آسامیاں شامل ہیں]۔ہیں۔

کمیشن نے انڈین ملٹری اکیڈمی ، انڈین نیول اکیڈمی اور ایئر فورس اکیڈمی میں داخلے کے لئے بالترتیب 2699 ، 1592 اور 0611 امیدواروں کو تحریری امتحان میں کوالیفائر کے طور پرسفارش کی تھی۔ حتمی اعتبار سے کوالیفائڈ امیدوار وہ ہیں جو آرمی ہیڈ کوارٹرز کے ذریعہ منعقدہ ایس ایس بی ٹیسٹ کی بنیاد پر کوالیفائی ہوئے ہیں۔ ان فہرستوں کو تیار کرتے وقت طبی امتحانات کے نتائج کو دھیان میں نہیں رکھا گیا ہے۔ ان امیدواروں کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی لیاقت کی جانچ آرمی ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ ابھی کی جا رہی ہے۔ لہذا ان سبھی امیدواروں کی امیدواری ابھی عارضی ہے۔ امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی تاریخ پیدائش / تعلیمی لیاقت وغیرہ کے سلسلہ میں اپنے دعووں کی حمایت میں اپنے سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی کے ساتھ ان کی تصدیق شدہ فوٹو اسٹیٹ کاپیاں اپنی پہلی پسند کے مطابق ، آرمی ہیڈ کوارٹر / نیول ہیڈ کوارٹر / ایئر ہیڈ کوارٹر کو بھیج دیں۔

پتے میں کسی تبدیلی کی صورت میں امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس کی اطلاع فوری طور پر آرمی ہیڈ کوارٹرز / نیول ہیڈ کوارٹرز / ایئر ہیڈ کوارٹر کو دیں۔ یہ نتائج یو پی ایس سی کی ویب سائٹhttp://www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہوں گے۔ کسی بھی مزید معلومات کے لئے امیدوار یو پی ایس سی دفتر کے گیٹ 'سی' کے قریب واقع سہولت کاؤنٹر پرکام کے کسی بھی دن میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ذاتی طور پر یا ٹیلیفون نمبر011-23385271/011-23381125/011-23098543۔

Click here for final result:

 

                                          **************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

 (01-09-2020)

U: 5008


(Release ID: 1650554)