جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

بھارتی بجلی مارکیٹ آلودگی سے پاک ہونے کی طرف گامزن


بجلی کے مرکزی وزیر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بجلی میں گرین ٹرم اہیڈ مارکیٹ (جی ٹی اے ایم) کا آغاز کیا

مارکیٹ دنیا میں قابل تجدید توانائی کے شعبے کے لئے پہلا خصوصی پروڈکٹ ہے

مسابقتی قیمتوں اور شفاف اور لچکدار حصولی کے ذریعے جی ٹی اے ایم، آر ای خریداروں کو فائدہ پہنچائے گا: آر کے سنگھ

پورے ملک کے بازاروں تک رسائی حاصل کر کے بیچنے والوں کو بھی فائدہ ملے گا

Posted On: 01 SEP 2020 4:43PM by PIB Delhi

ہندستان کی مختصر مدتی بجلی مارکیٹ کو آلودگی سے پاک بنانے کی طرف پہلے قدم کے طور پر بجلی اور جدید اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر مملکت (ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری) جناب آر کے سنگھ نے آج ، یکم ستمبر 2020 کو نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بجلی میں ملک گیر سطح پر گرین ٹرم اہیڈ مارکیٹ (جی ٹی اے ایم) کا آغاز کیا۔

آغاز کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا ، "جی ٹی اے ایم پلیٹ فارم متعارف کرانے سے آر ای سے بھرپور ریاستوں پر بوجھ کم ہوگا اوررعایت دے کر ان کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ آر ای کی صلاحیت کو اپنے آر پی او سے آگے بڑھاسکیں۔ اس سے آر ای تاجروں کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور ملک کے آر ای صلاحیت کے اضافی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ٹی اے ایم پلیٹ فارم قابل تجدید توانائی کے شعبے میں حصہ لینے والوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا۔ اس سے مسابقتی قیمتوں اور شفاف اور لچکدار حصولی کے ذریعے آر ای کے خریداروں کو فائدہ ہوگا۔ اس سے پین-انڈیا مارکیٹ تک رسائی فراہم کرکے آر ای بیچنے والوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

سنہ 2022 تک حکومت ہند نے 175 گیگا واٹ کی آر ای صلاحیت حاصل کرنے کا ہدف متعین کیا ہے جس سے ملک گیر سطح پر قابل تجدید توانائی کی توسیع ہو رہی ہے۔ گرین ٹرم اہیڈ مارکیٹ کے معاہدوں سے آر ای پیدا کرنے والوں کو قابل تجدید توانائی کی فروخت کیلئے اضافی راہیں مہیا ہوں گی۔ اداروں کو قابل تجدید بجلی خریدنے کے لئے مسابقتی قیمتوں پر اہل بنائے گا تاکہ وہ قابل تجدید خریداری کی واجبات (آر پی او) کو پورا کریں اور آلودگی سے پاک بجلی خریدنے کے لئے ماحولیاتی طور پر باشعور صارفین اور اداروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر سکیں۔

 

جی ٹی اے ایم کی اہم خصوصیات:

  1. جی ٹی اے ایم کے ذریعہ لین دین فطری طور پر دو طرفہ ہوگا جس میں متعلقہ خریداروں اور فروخت کنندگان کی واضح شناخت ہوگی ، آر پی او کے اکاؤنٹنگ میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔
  2. جی ٹی اے ایم معاہدوں کو سولر آر پی او اور نان سولر آر پی او میں الگ کردیا جائے گا کیونکہ آر پی او کے اہداف کو بھی الگ کردیا گیا ہے۔
  3. مزید برآں ، دو حصوں کے اندر جی ٹی اے ایم معاہدوں میں گرین انٹراڈے ، ڈے اہیڈ کنٹنجینسی ، روزانہ اور ہفتہ وار معاہدے ہوں گے۔
  4. گرین انٹراڈے کنٹریکٹ اینڈ ڈے اہیڈ کنٹنجینسی کنٹریکٹ - بولی 15 منٹ کے ٹائم بلاک کے اعتبار سے میگاواٹ کی بنیاد پر ہوگی۔
  5. یومیہ اور ہفتہ وار معاہدے۔ بولی میگا واٹ کی بنیاد پر ہوگی۔ خریدار اور بیچنے والے دونوں بولی جمع کراسکتے ہیں ، تاہم بیچنے والا قیمت (روپے / میگا واٹ) کے ساتھ ساتھ 15 منٹ کے ٹائم بلاک کے اعتبار سے مقدار (میگاواٹ) کے لحاظ سے پروفائل فراہم کرے گا۔
  6. قیمت کی دریافت مستقل بنیاد پر ہوگی۔ یعنی قیمت وقت کی ترجیحی بنیاد پر۔ اس کے بعد بازار کے حالات کو دیکھ کر کھلی نیلامی روزانہ اور ہفتہ وار معاہدوں کے لئے شروع کی جا سکتی ہے۔
  7. بجلی کے مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لئے بجلی کی مارکیٹ میں دیگر مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں اور جلد ہی انہیں مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

   **************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

 (01-09-2020)

U: 5006



(Release ID: 1650552) Visitor Counter : 238