بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی ماسک کی مقبولیت میں اضافہ، کے وی آئی سی کو ریڈکراس سوسائٹی سے 10.5 لاکھ فیس ماسک کا پھر آرڈر ملا

Posted On: 31 AUG 2020 5:38PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، یکم ستمبر، کھادی ایند ولیج انڈسٹریز کمیشن  (کے وی آئی سی)، کو انڈین ریڈ کراس سوسائٹی  (آئی آر سی ایس)، سے اعلیٰ درجے کے  10.5 لاکھ فیس ماسک فراہم کرنے کا آرڈر ملا ہے۔ یہ آرڈر نہ صرف دوبارہ ملا ہے، بلکہ اب تک کا سب سے بڑا آرڈر ہے۔ نئی خریداری کا یہ آرڈرپچھلی خریداری سے ایک ماہ سے بھی کم وقفے میں موصول ہوا ہے۔ سابقہ آرڈر 1.80لاکھ  فیس ماسک کا تھا۔ کے وائی سی اس میں سے 1.60لاکھ فیس ماسک سوسائٹی کو سپلائی کر چکا ہے۔

خریداری کا 3.30کروڑ روپے کا یہ نیا آرڈر حال ہی میں ملا ہے اور سپلائی اسی ہفتے شروع ہو جائے گی۔ کے وی آئی سی پہلے آرڈر کی سپلائی 2دنوں میں مکمل کر دے گا۔ یہ فیس ماسک ویسے ہی ہوں گے، جیسے پہلے آرڈر میں سپلائی کئے گئے تھے۔ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے یہ نیا آرڈرکے وی آئی سی کے شاندار معیار اور بروقت سپلائی کا نتیجہ ہے۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ماسک تیار کر کے ملک میں پائیدار روزگار سامنے لانے میں کے وی آئی سی کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا جیسی بیماری کیخلاف  انتہائی مؤثر تحفظ بننے کے ساتھ ساتھ  فیس ماسک کی پیدوار نے کاریگروں کے لئے روزگار کا بڑے پیمانے پر موقع پیدا کیا ہے۔

مذکورہ آرڈر نے مقامی پیداوار کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھایا ہے اور اس سے کھادی کارکنوں کیلئے تقریبا 50،000اضافی ایام کار پیدا ہوں گے۔ مذکورہ آرڈر پورا کرنے کیلئے ایک لاکھ میٹر سے زیادہ گھریلو صنعت   کے کھادی کپڑے کی ضرورت ہوگی۔ یہ سپلائی مختلف ریاستوں کے مختلف کھادی ادارے کریں گے۔ اس سے کتائی اور بُنائی کی سرگرمیاں میں اضافہ ہوگا۔ نتیجے میں کاریگروں کیلئے روزگار بڑھیں گے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے نئی خریداری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چرخہ اقتصادی آزادی کا آلہ ہے، ایسے مشکل وقت میں ایسا بڑا آرڈر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کتائی اور بنائی  کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس سے ہمارے کھادی کارکنوں کی زندگی میں اقتصادی استحکام آئے گا۔

واضح رہے کہ  یہ  کھادی  ماسک کی سپلائی کا اب تک کا سب سے بڑا آرڈر ہے، جو کے وی آئی سی کو دستیاب ہوا ہے۔قبل ازیں جموں و کشمیر کی حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران 7 لاکھ ماسک کی خریداری کی تھی۔ کے وی آئی سی    کو راشٹر پتی بھون ، وزیراعظم کے دفتر، مرکزی وزارتوں سے دوبارہ آرڈر ملے ہیں ۔ اس کے علاوہ  کے وی آئی سی کے ای پورٹل کے ذریعے عام لوگوں سے بھی  اسے آرڈر دستیاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/redcross-mask1YPYX.JPGانڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے ماسک صد فیصد ہاتھ سے تیار کئے ہوئے سوتی کپڑے کے ہوتے ہیں، جنہیں دوہرا کر کے تیار کیاجاتاہے اور ان کا رنگ بھورا ہوتا، جبکہ پائپنگ کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔ کے وی آئی سی نے خاص طورپر انڈین ریڈکراس سوسائٹی کیلئے دوہری تہہ والے یہ سوتی کپڑے کے ماسک تیار کئے ہیں۔ نمونہ ریڈکراس نے ہی فراہم کیا تھا۔ اس ماسک پر بائیں جانب آئی آر سی ایس کا لوگو ہوتا ہے اور دائیں جانب کھادی انڈیا کا ٹیگ لگا ہوتاہے۔دیگر کھادی فیس ماسکوں کی طرح آئی آر سی ایس کیلئے تیار کردہ یہ ماسک بھی دھو کر دوبارہ استعمال کئے جا سکتے ہیں۔جلد کیلئے  مناسب ہے اور اسے ضائع کیا جا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/redcross-mask2ZTS3.JPG

 

*************

( م ن ۔ع س۔  ک ا(

U. No. 4980



(Release ID: 1650323) Visitor Counter : 184