سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی نے مالی سال 21-2020  کے دوران اب تک گزشتہ تین برسوں کی اسی مدت کے دوران تفویض کئے گئے پروجیکٹوں  کے مقابلے میں  زیادہ  لمبائی والے پروجیکٹ تفویض کئے 


اپریل – اگست 2020  کے دوران 31 ہزارکروڑروپے مالیت کے 744  کلومیٹر لمبائی کے 26 پروجیکٹ  دئے گئے

Posted On: 31 AUG 2020 5:41PM by PIB Delhi

نئیدہلی یکم ستمبر  2020۔نوول کروناوائرس عالمی وبا کے پھیلنے کے باعث درپیش چیلنجوں کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا ( این ایچ اے آئی ) نے مالی سال 21-2020  کے دوران اب تک گزشتہ تین برسوں میں اسی مدت کے دوران تفویض  کئے گئے پروجیکٹوں کے مقابلے میں زیادہ لمبائی کے پروجیکٹ دئے ہیں۔این ایچ اے آئی کے مطابق اپریل سے اگست  2020 تک این ایچ اے آئی نے 744 کلومیٹر لمبائی کے 26  پروجیکٹ  تفویض  کئے جبکہ  مالی سال 20-2019  میں   اسی مدت کے دوران پروجیکٹوں کی لمبائی 676  کلومیٹر مالی سال 19-2018  میں   368  کلومیٹر اور مالی سال 18-2017  میں  504 کلومیٹر تھی ۔ان 26  پروجیکٹوںکی سرمایہ لاگت 31 ہزارکروڑروپے سے زیادہ ہے ،جس میں  سول تعمیر، زمین کی حصولیابی اورتعمیرسے قبل کے دیگر اخراجات  شامل ہیں۔

          این ایچ اے آئی نے رواں مالی سال کے دوران 4500 کلومیٹر شاہراہ کے پروجیکٹ تفویض  کرنے کا نشانہ رکھا ہے  اور اس نشانے کو پار کرجانے کا امکان ہے۔

          لاک ڈاؤن اورموجودہ صورتحال کے باوجود این ایچ اے آئی نے شعبے کے ٹینڈردہندگان میں  اعتماد پیداکرنے  کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔نقد رقم کی مشکل کو دور کرنے اور ٹھیکے داروں کو  نقدرقم کی بہ آسانی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے این ایچ اے آئی نے  اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ دفترکے بند ہونے کی وجہ سے کسی ادائیگی میں تاخیر نہ ہونے پائے اور اس نے ڈجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کرکے مارچ 2020  میں  لاک ڈاؤن کے دوران دس ہزار کروڑروپے تقسیم کئے ۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں  این ایچ اے آئی نے  ٹھیکے داروں  کو 15 ہزارکروڑروپے سے زیادہ تقسیم کئے ۔ اس کے علاوہ ٹھیکے داروںکو ماہانہ ادائیگی جیسے اقدامات کئے گئے ۔ایسے اقدامات سے ٹینڈردہندگان کی ٹینڈرمیں شرکت کے لئے حوصلہ افزائی ہوئی او ر نتیجتاََ  سڑک کے شعبے میں  فروغ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

          دئے جانے والے ٹھیکوں  میں اضافہ کرکے اور شاہراہوں کی تعمیر کے کام میں توسیع کرکے این ایچ اے آئی نے عالمی وبا سے متاثر سال میں اچھی شروعات کی ہے ۔این ایچ اے آئی تیزرفتار سے قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے اور قومی شاہراہوں پر محفوظ  ،آرام دہ اوربلارکاوٹ  سفر کی سہولت فراہم کرانے کے لئے پابند عہد ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ا گ۔رم

U-4982



(Release ID: 1650292) Visitor Counter : 144