وزارت خزانہ

جاپان کا ہندستان کوکووڈ اُنیس بحران سے نمٹنے کے لئے صحت کے شعبے میں تقریباً3,500 کروڑ روپے کی سرکاری امداد فراہم کرنے کا عہد

Posted On: 31 AUG 2020 6:23PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، یکم ستمبر، حکومت جاپان نے کووڈ اُنیس بحران سے نمٹنے کی ہنگامی مددکے لئے جاپانی کرنسی ین میں 50 بلین (تقریبا 3500 کروڑ روپئے) کی سرکاری ترقیاتی امدادی قرض مہیا کرنے کا عہدکیا ہے۔ حکومت ہند کے اقتصادی امور کے محکمے کے  سکریٹری ڈاکٹر سی ایس مہا پترا اور ہندوستان میں جاپان کے سفیر سوزوکی ستوشی نے کووڈ19 کے بحران سے نمٹنے کے لئے آج دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

دستاویزات کے تبادلے کے بعد، اس پروگرام لون کے قرض کے معاہدے پروزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر سی ایس مہا پترا  اورجے آئی سی اے، نئی دہلی کے خصوصی نمائندے مسٹر کیتسو میتسووموٹونے دستخط کئے۔

اس پروگرام لون کا مقصد ہندوستان کی کووڈ 19 سے لڑنے کی کوششوں میں مدد کرنا ہے اور مستقبل میں وبائی امراض کے متاثرین کی صحت کی دیکھ ریکھ کیلئے صحت کاایسا نظام تیار کرنا  ہے، جو متعدی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں ہندستان کے صحت کے نظام کی اہلیت کو بہتر بنائے۔

علاوہ ازیں اقتصادی امور کے محکمے  کے سکریٹری ڈاکٹر سی ایس مہا پترا اور ہندوستان میں جاپان کے سفیر سوزوکی ستوشی نے حکومت جاپان کی طرف سے جاپانی کرنسی ین میں ایک ارب (تقریبا 70کروڑ روپئے) کی گرانٹ امداد کے لئے بھی دستاویزات کے تبادلے کئے۔

حکومت جاپان کی طرف سے یہ گرانٹ ان امداد ہندستان میں صحت عامہ اور طبی نظام کو مستحکم کرنے کی خاطر طبی آلات کی فراہمی کے لئے ہے۔ اس سے کووڈ اُنیس  کے انفیکشن سے متاثر نازک اور سنگین مریضوں کی صحت کی دیکھ بھال کی سہولتوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

ہندستان اور جاپان کے مابین باہمی ترقیاتی تعاون کی 1958 سے ایک لمبی اور نتیجہ خیز تاریخ ہے۔ پچھلے چند برسوں میں ہندستان اور جاپان کے مابین اقتصادی تعاون مضبوط ہوا ہے اور یہ  حکمت انگیز ساجھیداری میں تبدیل ہوا ہے۔ اس سے ہندستان اور جاپان کے مابین حکمت انگیز اور عالمی ساجھے داری کو مزید مستحکم اور تقویت حاصل ہوئی ہے۔

*************

( م ن ۔  ع س۔ ک ا(

U. No. 4974


(Release ID: 1650286) Visitor Counter : 202