بھارتی چناؤ کمیشن
بھارت کے انتخابی کمیشن نے جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا
Posted On:
31 AUG 2020 6:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31 اگست ، 2020 / بھارت کے انتخابی کمیشن نے سابق صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی کے انتقال پر دوہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اعلیٰ انتخابی کمیشنر جناب سنیل آروڑہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘اُن کی موت کی وجہ سے ملک نے ایک ایسے ساونت کو کھو دیا ہے جس کا بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا تھا اور ایک راج رشی کو کھو دیا ہے جسے معاشی، آئینی اور تاریخی امور کے علم کے اینسائیکلوپیڈیا کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ’’ سی ای سی نے بھارت کے انتخابی کمیشن کے ساتھ جناب پرنب مکھرجی خصوصی وابستگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جناب مکھرجی نے اپنی صحت کی خرابی کے باوجود بھارت کے انتخابی کمشین کا دعوت نامہ قبول کیا اور پہلا سُکمار سین یادگاری لیکچر دیا۔ اس کا اہتمام بی سی ا ٓئی نے 23 جنوری 2020 کو کیا تھا۔ جناب مکھرجی نے صدر جمہوریہ کے طور پر ای سی آئی کے ووٹروں کے قومی دن کے موقعے پر 17-2016 کو خطاب کیا تھا۔
جناب آروڑہ نے یہ بھی کہا کہ ‘‘خدا ان کے کنبے کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔’’
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –4969
(Release ID: 1650215)
Visitor Counter : 170