صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت ، اتر پردیش ، جھارکھنڈ ، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کے لیے مرکزی ٹیمیں بھیجے گی


مرکزی ٹیمیں کنٹنمنٹ کو مستحکم بنانے ، نگرانی، جانچ اور مستعیدی کے ساتھ کلینکل بندوبست میں مدد دیں گی

Posted On: 31 AUG 2020 5:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 31  اگست ، 2020  / صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے چار ریاستوں اتر پردیش، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کے لیے اعلیٰ سطح کی مرکزی ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ریاستوں میں کووڈ مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ان میں سے کچھ میں شرح اموات بھی زیادہ ہیں۔

یہ ٹیمیں کنٹین منٹ کو مستحکم بنانے، نگرانی، ٹیسٹنگ اور متاثرہ مریضوں کے موثر علاج میں ریاستی کوششوں میں مدد دیں گی۔ یہ ٹیمیں بروقت تشخیص اور اس کے بعد علاج سے متعلق چیلنجوں سے موثر طور پر نمٹنے میں ریاستوں کی رہنمائی بھی کریں گی۔

کثیر شعبہ جاتی ٹیموں میں سے ہر ایک ٹیم میں وبا سے متعلق ماہر ڈاکٹر اور صحت عامہ کا ایک ماہر ہوگا۔

ان چار ریاستوں میں سے اتر پردیش میں متاثرہ مریضوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہے، جو 54666 ہے، اس کے بعد اڈیشہ  27229، چھتیس گڑھ 13520 اور جھارکھنڈ 11577 کا نمبر ہے۔ ابھی تک کل کیسوں کے حوالے سے اتر پردیش میں 225632 ، اڈیشہ میں 100934، جھارکھنڈ میں 38435 اور چھتیس گڑھ میں 30092 کیسیز ہیں۔ اتر پردیش میں زیادہ سے زیادہ اموات 3423 کی خبر ہے۔ جبکہ اڈیشہ ، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں باالترتیب 482، 410 اور 269 اموات کی خبر ہے۔

مرکزی حکومت اپنی کوششوں کے طور پر وقتاً فوقتاً مرکزی ٹیمیں تعینات کرتی رہی ہے تاکہ وہ حکام کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کو درپیش چیلنجوں اور مسائل کو موقع پر سمجھنے کے لیے مختلف ریاستوں کا دورہ کر سکیں اور اپنی جاری سرگرمیوں کو مستحکم بنائے اور اگر کوئی مشکل درپیش ہے تو اسے دور کرے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –4959

 

 


(Release ID: 1650213) Visitor Counter : 244