بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے جے بی کیمیکلز میں شئیرز حاصل کرنے کے لئے تاؤ انویسٹمنٹ کی تجویز کو منظوری دے دی

Posted On: 26 AUG 2020 5:59PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی31اگست 2020۔کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی ) جےبیکیمیکلزمیںشئیرزحاصلکرنےکےلئےتاؤانویسٹمنٹکیتجویزکومنظوریدےدی ہے۔ مجوزہ مرکب میں تاؤ انویسٹمنٹ ہولڈنگس پرائیویٹ لمٹیڈ ( تاؤ لمیٹیڈ ) کے ذریعہ  جے بی کیمکلز اور فارماسیوٹیکلز لمٹیڈ کے شیئر کیپٹل کا 64.90  فیصد تک حاصل کرنے کا ہدف ہے ۔

          تاؤ انویسٹمنٹ ایک ایسی کمپنی ہے جو سنگا پور میں قائم ہے۔ یہ مکمل طورپر کے کے آر ایشین فنڈ III ایل –پی  کیایک بلا واسطہ  ذیلی کمپنی ہے ۔یہ فنڈز ، گاڑیوں اور کہل برگ  کراوس روبرٹس اینڈ کمپنی ایل پی  کے ذریعہ مجوزہ  کمپنیوں کا انتظام کرتی ہے جو کہ کے کے آر اینڈ کمپنی  آئی این سی کی ایک بلاواسطہ ذیلی کمپنی ہے۔

          جے بی کیمیکلز اینڈ فارما سیوٹیکلز   لمٹیڈ  فارمیسیٹکلز کی ایک ہندوستانی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر مہارشٹر کے شہر ممبئی میں ہے۔یہ بی ایس ٹی لمٹیڈ اور  ہندوستان کے قومی اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل ہے۔

          سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر جاری کیا جائے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔اع۔رم

U-4948



(Release ID: 1649961) Visitor Counter : 108