پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پیٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نےتعلیم کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک کے ہمراہ اڈیشہ کی سینٹرل یونیورسٹی میں نئی سہولتوں کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
29 AUG 2020 5:08PM by PIB Delhi
پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک کے ہمراہ کوراپٹ میں اڈیشہ کی سینٹرل یونیورسٹی میں تعلیمی بلاک ولائبریری اور اسٹاف کوارٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ جناب پردھان نے فیکلٹی اور طلبا کو مبارکباد دی۔ انہوں ے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سی یو او نے اڈیشہ میں اعلیٰ تعلیم اور سیکھنے کے ایک اعلیٰ سینٹر کے طور پر خود کو ثابت کیا ہے۔ اڈیشہ میں اعلیٰ تعلیم کے لئے دی گئی جہت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ اڈیشہ میں اعلیٰ تعلیم پر ایک خصوصی توجہ دی ہے۔ ان کی قیادت میں آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی، سی آئی پی ای ٹی، این آئی ایس ای آر، آئی سی ٹی، آئی او سی ایل جیسے سیکھنے کے بہت سے اہم ادارے اڈیشہ میں قائم کئے گئے ہیں۔
تعلیم سے متعلق قومی پالیسی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ تعلیم سے متعلق نئی قومی پالیسی خطے کی مجموعی ترقی کے لئے صنعتی تعلیمی سرکاری شراکت داری کی جڑوں کو مضبوط کرے گی۔ کوراپٹ قبائلی گونا گونیت میں کافی امیر ہے اور تعلیم سے متعلق نئی قومی پالیسی 2020 جس میں وسیع بنیاد اور اختراعی نصاب پر توجہ دی گئی ہے۔ سی یو او کو اس بات کا اہل بناسکے گی کہ وہ محروم طلبا کو مزید مواقع فراہم کرے اور اڈیشہ میں تحقیق پر مبنی قبائلی اور بشری مطالعات کو بھی فروغ دے۔
جناب پردھان نے زرعی تحقیق کو بڑھانے، اختراعی کوشش کرنے اور صنعت کاری کو انجام کرنے کے لئے سی یو او کے طلبا اور فیکلٹی کی حوصلہ افزائی کی، تاکہ کوراپٹ کے زبردست اور شاندار نامیاتی زرعی پروڈکٹس (اشیا) کے لئے بہتر اور بڑی منڈیاں تلاش کی جاسکیں۔ ان اشیا میں دنیا کی سب سے مشہور کوراپٹ کی ادرک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی یو او علم کے راستے پر اڈیشہ اور بھارت کی رہنمائی کرے گا اور ایک اتم نربھر بھارت کا ٹارچ بیررس یعنی مشعل لے جانا ولا ہوگا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ اس ادارے کی طرف سے کی گئی ترقی پر مجھے بے حد خوشی ہے۔ اس نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق اپنے مقاصد کو ڈھالا ہے۔مجھے یقین ہے کہ اہم سائنس اور نئے سوشل سائنسز کورسز کے شروع ہونے سے سی یو او اڈیشہ کی موجودہ فیکلٹیز کی کوالٹی ڈالی مینشن کو مزید وسعت دے گا۔ مجھے اس بات کو دیکھ کر بھی خوشی ہوتی ہے کہ یونیورسٹی اڈیشہ کے 12 ضلعوں میں ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام پر بھی کام کررہا ہے۔ میں اس خوشی کے موقع پر سی یو اڈیشہ کے طلبا فیکلٹی اور انتظامی اسٹاف کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
.......................
م ن، ح ا، ع ر
29-08-2020
U-4912
(Release ID: 1649701)
Visitor Counter : 133