نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے مختلف شعبوں میں مادری زبان کے وسیع استعمال پر زور دیا
زبان اور ثقافت ایک تہذیب کی ترقی کی بنیاد ڈالتی ہے
نائب صدر جمہوریہ نے تیلگو زبان کے دن کے موقع پر ایک ویبینار سے خطاب کیا
نائب صدر جمہوریہ نے تیلگو زبان کو تحفظ فراہم کرنے اور فروغ دینے کی ضرورت پرزور دیا
نائب صدر جمہوریہ نے تیلگو زبان میں آسان سائنسی اصطلاحات وضع کرنے کی اپیل کی
تیلگو زبان کو آسان بنانے اور فروغ دینے کے بنیادگزار گیڈوگو وینکٹ رام مورتی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
29 AUG 2020 3:24PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے آج کہا کہ انتظامیہ سمیت مختلف شعبوں میں مقامی زبانوں یامادری زبانوں کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ مادری زبان میں تعلیم دینے سے بچہ کسی بھی دیگر زبان کے مقابلے میں مضامین کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں اہل ہوگا۔
وہ تیلگو زبان کے دن کے موقع پر ‘‘ہماری زبان، ہمارا سماج اور ہماری ثقافت’’ کے موضوع ایک ویبینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس پروگرام کا انعقاد جنوبی افریقی تیلگو کمیونٹی (ایس اے ٹی) نے کیا تھا۔ لندن، سڈنی ، کینبرا، ابوظہبی، اسکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈاور جرمنی سمیت دنیا بھر کے تیلگو زبان کے ماہرین اور تیلگو ایسوسی ایشن کے ممبروں نے ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا۔ تقریب کا انعقاد تیلگو زبان کے ماہراور تیلگو زبان کے فروغ میں بنیاد گزار شری گیڈوگووینکٹ رام مورتی کی سالگرہ کےموقع پر کیا گیا تھا۔
جناب نائیڈو نے زور دیکر کہا کہ زبان اور ثقافت ایک تہذیب کے ارتقاء کی بنیاد ڈالتی ہے۔
تیلگو زبان کو تحفظ فراہم کرنے اور حفاظت کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیلگو زبان بولنے والے تمام باشندے چاہے وہ بھارت میں رہتے ہوں یا بیرون ملک، کو اپنی زبان اور ثقافت کے تحفظ کیلئے ضروری کوشش کرنی چاہئے۔
نائب صدر جمہوریہ نے تیلگو زبان میں آسان سائنسی اصطلاحات وضع کرنے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ یہ عام لوگوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی بہتر سمجھ پیدا کرنے میں مدد کرے گی۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ روز مرہ کی زندگی میں تیلگو اور دیگر ہندوستانی زبانوں کے استعمال میں ہوئی پیش رفت کا ایک مکمل تجزیہ کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ زبان کسی بھی تہذیب کی خوشحالی کی علامت ہے۔زبان بڑے پیمانے پر معاشرے میں کھیلوں، زبانوں، تہواروں اور فنون کی اہمیت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ کسی زبان کی قابل فخر وراثت اور خوشحالی کاتحفظ اسے صرف آنے والی نسلوں کو آگے بڑھانے کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔
یہ دیکھتے ہوئے کہ دنیا بھر میں کئی مقامی زبانیں عالم کاری کے عہد میں حاشیے پر چلے جانے کے بحران کا سامنا کررہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو وہ معدوم ہوجائیں گی۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ فرانس، جرمنی، روس، جاپان اور چین جیسے ممالک دیگر ترقی یافتہ ملکوں کے ساتھ مؤثر انداز سے مسابقت کرنے کے اہل رہے۔ حالانکہ انہوں نے تمام شعبوں میں اپنی اصل مادری زبانوں کادبدبہ قائم رکھا۔
جناب گیڈوگو وینکٹ رام مورتی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے انہیں کثیر لثانی، مؤرخ اور ایک سماجی مبصرقرار دیا جنہوں نے تیلگو زبان کو آسان بنانے اور اسے عام لوگوں کیلئے زیادہ سمجھنے کے قابل بنانے کیلئے کوشش کی۔ ان کی انتھک کوششوں کے سبب ہی یہ زبان دھیرے دھیرے عام لوگوں میں گھر کرپائی۔
نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ تیلگو زبان کی حفاظت اور فروغ جناب گیڈوگو ویکٹ رام مورتی کو اصل خراج تحسین ہوگا۔
اس ورچوول تقریب میں حصہ لینے والوں میں تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سی ایچ رمیش، تلگانہ جاگرتی کی صدر محترمہ کویتا کالوکنتلا،ایس اے ٹی سی کے چیئرمین وکرم پتلورو اور جرمنی میں مقیم سائنسداں جناب گنیش ٹوٹیم پوری شامل تھے۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 4902
(Release ID: 1649700)
Visitor Counter : 154