نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر ورچوول طریقے سے 60 ایوارڈ یافتگان کو قومی کھیل اور ایڈوینچرایوارڈ 2020 سے نوازا

Posted On: 29 AUG 2020 5:48PM by PIB Delhi

 

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر ورچوول طریقے سے 60 ایوارڈ یافتگان کو قومی کھیل اور ایڈوینچر ایوارڈ 2020 عطا کیے۔ نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ اس تقریب میں نوجوانوں کےاُمور اورکھیلوں کےمرکزی وزیر جناب کرن رجیجو، کھیلوں کے محکمے کے سکریٹری جناب روی متل اور نوجوانوں کے اُمور کے محکمے کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما اور متعدد دیگر معززین نے شرکت کی۔ ایوارڈ تقریب کا آغاز صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کی اجازت کے بعد کھیلوں کےمحکمے کے سکریٹری جناب روی متل کے ذریعے کیا گیا۔ اس تقریب میں ملک بھر کے متعدد اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا مراکز کے ایوارڈ یافتگان نے شرکت کی۔ کچھ ایوارڈ فاتحین وگیان بھون میں بھی موجود رہے۔

اس موقع  پر اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ کووڈ -19 نے کھیل کی دنیا کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ اولمپک کھیل ٹال دیے گئے ہیں۔ہمارے ملک میں بھی کھیل سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ مشق اور مسابقے کی کمی کے سبب کھلاڑیوں اور کوچوں کے تحریک پانے میں کمی ہوسکتی ہے جس سے ان کی ذہنی اور جسمانی تیاریوں کیلئے بڑی چنوتی پیدا ہوتی ہے، یہ دیکھنا خوش آئند رہا ہے کہ اس چنوتی کو عبور کرنے کیلئے کھلاڑی اور کوچ آن لائن کوچنگ اور ویبینار کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام عالمی وبا کے باوجود کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ایک کوشش ہے۔

صدر جمہوریہ ملک میں کھیلوں میں بڑھتے تنوع کو دیکھ کر کافی خوش نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ایوارڈ فاتحین 20 سے زیادہ کھیلوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کبڈی،کھوکھو اور ملکھمب جیسے ہمارے روایتی کھیلوں کی مقبولیت بڑھنے سے عام آدمی کو کھیلوں سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔ آج کرکٹ اور فٹبال کے علاوہ والی بال اور کبڈی جیسے کھیلوں کے لیگ مقابلے مقبولیت حاصل کررہے ہیں جو ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔

 

صدر جمہوریہ کی پوری تقریر کو دیکھنے کیلئے براہ کرم لنک پر کلک کریں:

 

نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ  میں اس خصوصی پروگرام میں ایوارڈ فاتحین کو اعزاز دینے کیلئے صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو کورونا وبا کے سبب ورچوول طور سے منعقد ہورہا ہے ۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ انعامات کی تقسیم کی تقریب پہلی مرتبہ ورچوول طریقے سے منعقد ہورہی ہے جہاں عالی مرتبت صدر جمہوریہ کے ذریعے ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا صدر جمہوریہ کی موجودگی سےہمارے نوجوان کھلاڑی آگے بڑھ کر اپنی بہتر کارکردگی پیش کرنے کیلئے حوصلہ پائیں گے۔ میں تمام ایوارڈ فاتحین کو مبارکباد دیتا ہوں جوہمارے ساتھ یہاں دہلی میں موجود رہے اور جو این آئی سی کے ذریعے مختلف مراکز سے جڑے ہوئے ہیں۔

جناب رجیجو نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں وزارت کھیل اور تفریح کے شعبے میں کئی اسکیم چلارہی ہے۔ کھیلوں انڈیا اور فٹ انڈیا اس کی عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک طویل مدتی اسکیم تیار کی ہے اور ہمارا مقصد بھارت کو 2028 کے اولمپک میں سرفہرست دس میڈل جیتنےوالے ملکوں کی فہرست میں جگہ دلانا  ہے۔

جناب رجیجو نے کہا کہ وہ اس موقع پر کھیلوں اور کھلاڑیوں کو حمایت دینے کیلئے شہریوں سے اپیل کرتے ہیں۔ کھیلوں کے وزیر نے یہ بھی کہا کہ ایوارڈ فاتحین کی حصولیابیوں سے ایک پیڑھی کو کھیلوں میں حصہ لینے کی تحریک ملے گی۔

ملک کا سب سے بڑا کھیل ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ چارسال کے دوران کھیلوں کے شعبے میں شاندار اور غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کو دیاجاتا ہے۔ اس سال پانچ کھلاڑیوں کو ایوارڈ ملا جن میں کرکٹر روہت شرما، پہلوان وینیش پھوگاٹ، ٹیبل ٹینس کھلاڑی مونیکابترا، ہاکی کھلاڑی رانی رامپال اور پیراایتھلیٹ مریمپم تھنگاویلو شامل ہیں۔  چار سال تک لگاتار بہترین ایوارڈ کیلئے دیے جانے والے ارجن ایوارڈ کے فاتحین میں نشانے باز سوربھ چودھری اور منوبھاکر، پہلوان دویاکاکران، مکے باز لولینا بورگوہین اور بیڈمنٹن کھلاڑی چراغ شیٹی اور ساتوک سائیراج رنکی ریڈی شامل رہے۔ اس سال کھوکھو ، کبڈی ، گھڑسواری اور سردی کے کھیلوں کے ایتھلیٹوں کو بھی ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دروناچاریہ ایوارڈ ایسے کوچ کو یا جاتا ہے جن کی اہم کھیل پروگراموں میں میڈل فاتح سامنے لانے میں اہم رول رہا ہے۔ کھیلوں کی ترقی میں عرصہ حیات کے دوران تعاون دینے کیلئے دھیان چند ایوارڈ اور کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے شعبے میں اہم کردار نبھانے کیلئے راشٹریہ کھیل پرتساہن پُرسکار دیےجاتے ہیں۔ بین یونیورسٹی مقابلوں میں سب سے بہترین کارکردگی کرنے والی یونیورسٹی کو مولاناابوالکلام آزاد (ایم اے کےاے) ٹرافی دی گئی۔ ان تین کھیل ایوارڈوں کے علاوہ ملک کے لوگوں میں ایڈوینچر کا جذبہ پیداکرنےکیلئے تینزنگ نورگے قومی ایڈوینچر ایوارڈ دیا گیا۔

ایوارڈ فاتحین کی فہرست دیکھنے کیلئے کلک کریں

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4907


(Release ID: 1649653) Visitor Counter : 199