جل شکتی وزارت
جل شکتی کے مرکزی وزیر اور ناگالینڈ کے وزیراعلی نے جل جیون مشن کے نفاذ کے لئے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ایک مشترکہ جائزہ میٹنگ منعقد کی
Posted On:
28 AUG 2020 5:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 اگست 2020، جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے ناگالینڈ کے وزیراعلی جناب نیفیو ریو کے ساتھ ریاست میں جل جیون مشن کے کام کاج پر بات چیت کے لئے ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جناب شیخاوت نے اس ویڈیو کانفرنس میں اسپتال سے شرکت کی کیونکہ حال ہی میں وہ کووڈ پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے سکریٹری ، ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائرکٹر کے ساتھ وزارت کے دیگر افسروں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
ناگالینڈ کا 2024 تک ہر ایک دیہی گھر کو 100 فیصد ٹیب کنکشن فراہم کرانے کا منصوبہ ہے۔ ریاست کو سال 20۔2019 کے لئے 56.49 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا لیکن ریاست اس پوری رقم کو استعمال میں نہیں لا سکی۔ ریاست کے حصے کے تحت یہ ریاست اپنے حصے کی 5.65 کروڑ کی رقم میں سے محض 4.67 کروڑ روپے ہی خرچ کرسکی ہے۔ سال 21۔ 2020 میں ناگالینڈ کے لئے 114.09 کروڑ روپے مختص کئے گئے اور 32.95 کروڑ روپے کے ابتدائی بیلنس کے ساتھ ناگالینڈ نے جے جے ایم کے لئے مرکزی فنڈ سے 147.04 کروڑ روپے کی دستیابی کی یقین دہانی کی ہے۔ ریاستی حصے کو ملاکر جے جے ایم کے نفاذ کے لئے سال 21۔2020 کے دوران ناگالینڈ کے پاس 163 کروڑ روپے ہوں گے۔
اس سال اب تک 1.47 لاکھ کا نشانہ ہونے پر بھی ریاست میں محض 2950 گھروں کو ہی ٹیب کنکشن فراہم کرائے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر جناب شیخاوت نے کام کی سست رفتار اور فنڈ کے استعمال میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا اور ریاست سے اپیل کی کہ وہ اسکیم کے نفاذ میں تیزی لائے۔ اس کے بعد ریاست میں مشن کے مختلف پہلوؤں پر وزیراعلی کے ساتھ مفصل بات چیت ہوئی۔ وزیراعلی نے ریاست میں دیہی گھروں میں ٹیب کنکشن فراہم کرانے کے کام تیزی لانے کی یقین دہانی کرائی۔
دیہی مقامی اداروں کے لئے پندرہویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس کے تحت ناگالینڈ کو 125 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس رقم میں سے 50 فیصد حصہ پینے کے پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کے لئے استعمال کیا جانا لازمی ہے۔ اگر کوئی مقامی ادارہ پہلے زمرے کی ضرورتوں کو پورا کرلیتا ہے تو اسی صورت میں وہ دیگر زمرے کے لئے فنڈ استعمال کرسکتا ہے۔ مرکزی وزیر نے ریاست سے اپیل کی کہ وہ دیہی سطح پر منصوبہ بندی کرے اور ہر ایک گاؤں کے لئے ولیج ایکشن پلان (وی اے پی) تیار کرتے وقت مختلف پروگراموں مثلاً ایم جی این آر ای جی ایس ، ایس بی ایم، پندرہویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس سی اے ایم پی اے فنڈ، لوکل ایریا ڈیولپمنٹ وغیرہ کے تامل میل کے ذریعہ تمام دستیاب وسائل کے منظم استعمال پر توجہ دیں ۔
ناگالینڈ میں 1502 گاؤوں میں سے 1351 گاؤں میں پی ڈبلیو ایس اسکیمیں ہیں لیکن 3.68 لاکھ گھروں میں محض 18826 ایچ ایچ (5.1 فیصد) ٹیب کنکشن ہیں۔ مرکزی وزیر نے مہم موڈ میں کام جاری رکھنے کی اپیل کی تاکہ معاشرے کے غریب اور محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے تقریباً 3.5 لاکھ گھروں کو آئندہ 4 سے 6 ماہ میں ٹیب کنکشن فراہم کرایا جاسکے۔ ناگالینڈ میں ایک خواہش مند ضلع کیفیری ہے اور ریاست سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ضلع میں تمام گھروں میں ٹیپ کنکشن یقینی بنانے کے لئے کام میں تیزی لائے۔
ناگالینڈ کو‘ 100 فیصد ایف ایچ ٹی سی ریاست’ بنانے کے لئے ریاست کے وزیراعلی کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے مرکزی وزیر ان سے درخواست کی کہ وہ ہر ایک گاؤں میں 100 فیصد ٹیب کنکشن فراہم کرانے کے لئے ‘ہر گھر جل’ مہم شروع کریں اور 2024 تک اس مقصد کو پورا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U- 4898
(Release ID: 1649518)
Visitor Counter : 205