امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خوراک اور عوامی تقسیم کا محکمہ پوشن ماہ منانے کے لئے سرگرمیوں کا اہتمام کرے گا
Posted On:
28 AUG 2020 7:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 اگست 2020، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے ‘ پوشن ماہ’ کو منانے کے لئے آج خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے کے سکریٹری نے فوڈ کارپوریشن آ ف انڈیا کے سی ایم ڈی ، سی ڈبلیو سی کے ایم ڈی اور محکمے کے سینئر افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
پوشن ماہ ہر سال ستمبر ماہ میں منایا جاتا ہے۔ اس کے ایک حصے کے طور پر خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے نے تغذیہ سے متعلق تحفظ کی خصوصیات کے سلسلے میں نشانہ گروپوں کو حساس بنانے کےلئے ملک کے مختلف حصوں میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے مشورے کے مطابق سرگرمیوں کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-4899
(Release ID: 1649516)
Visitor Counter : 152