مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

وزیراعظم کے آن لائن ڈیش بورڈ سَوَنِدھی کی شروعات


اسکیم کے بارے میں معلومات اور اس پر نظر رکھنے کا ایک ہی جگہ پر نظام شروع کیا گیا

اسکیم کے تحت 7.15 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول کی گئیں، 1.7 لاکھ سے زیادہ کو منظوری دی گئی

Posted On: 28 AUG 2020 4:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 اگست ، 2020  / ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشر نے وزیراعظم کے خوانچہ فروشوں سے متعلق آتم نربھر ندھی (پی ایم سوندھی) نے آن لائن ڈیش بورڈ کا آغاز کیا۔ یہ آغاز آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا گیا۔ آن لائن ڈیش بورڈ فعال اور متحرک ہے  اور اس سے اُن سبھی متعلقہ فریقوں کو ایک ہی جگہ پر ایک ایسا نظام فراہم ہوگا جس سے انہیں معلومات حاصل ہوگی اور شہری کی سطح پر پی ایم سوندھی کی پیش رفت پر نظر رکھی جا سکے گی۔

2 جولائی 2020 کو پی ایم سوندھی پورٹل پر جب سے آن لائن درخواستیں داخل کی گئی ہیں 7.15 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1.70 لاکھ سے زیادہ درخواستوں کو منظوری مل چکی ہے۔

پی ایم سوندھی کا آغاز وزارت نے 1 جون 2020 کو خوانچہ فروشوں کو مناسب قرض فراہم کرنے کے لیے کیا تھا، تاکہ وہ اپنی گزر بسر دوبارہ شروع کر سکیں جس پر کووڈ – 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے خراب اثر پڑا تھا۔  اس اسکیم  کا مقصد اُن 50 لاکھ سے زیادہ خوانچہ فروشوں کو فائدہ پہنچانا ہے جو 24 مارچ 2020 سے پہلے شہری علاقوں میں خوانچہ فروشی کر رہے تھے۔ اِن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو شہر کے اطراف دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت خوانچہ فروش 10 ہزار روپے تک کا قرض حاصل کر سکتے ہیں جو ایک سال کی مدت میں ماہانہ قسطوں کی شکل میں ادا کیا جاسکتا ہے۔ اگر قرض کی ادائیگی وقت پر یا وقت سے پہلے کی جاتی ہے تو 7 فیصد سالانہ کی سبسڈی مستفیدین کے کھاتوں میں جمع کرا دی جائے ۔ یہ سبسڈی سہ ماہی بنیاد پر فائدوں کی براہ راست منتقلی پروگرام کے ذریعے کرائی جائے گی۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔08۔28

U – 4878



(Release ID: 1649433) Visitor Counter : 180