کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے صنعتی سرگرمی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ریاستوں کے صنعتی ورزا اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی
قومی-جی آئی ایس والے لینڈ بینک نظام کا آغاز، پیوش گوئل نے ریاستوں سے ٹیم انڈیا کی طرح اجتماعی طور پر کام کرنے کی تلقین کی
سبھی ریاستوں سے سرکاری خریداری پالیسی، میک ان انڈیا آرڈر اپنانے کے لئے کہا گیا
بھارت میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے تمام ضروری منظوریاں حاصل کرنے کے لئے ایک سنگل ونڈو نظام کو فروغ دینے میں ریاستوں سے تعاون مانگا گیا
ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) اپروچ پر گوئل نے کہا کہ اس سے ہندوستان کو ایک مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بنانے میں مدد مل سکتی ہے
Posted On:
27 AUG 2020 2:57PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ریاستوں کے صنعت کے وزیروں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین اور مرکز وریاستی سرکاروں کے سینئر افسروں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی۔ میٹنگ میں کئی معاملوں پر تبادلہ خیال کیاگیا جن میں ملک میں صنعتی مینوفیکچرنگ کو بڑھانا، سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا، ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) کے اپروچ کو آگے لے جانا اور آتم نربھر بھارت کے تئیں ایک قومی تحریک کو فروغ دینا شامل ہے۔
جناب گوئل نے اس موقع پر نیشنل جی آئی ایس سے لیس لینڈ بینک نظام (https://iis.ncog.gov.in/parks) کو ای-لانچ کیا۔ یہ نظام اسٹیٹ جی آئی ایس نظام کے ساتھ صنعتی معلومات کے نظام (آئی آئی ایس) کو مربوط کرنے کے لئے تیار کیا جارہے۔ آج چھ ریاستوں کے لئے پروجیکٹ شروع کیاگیا۔ اس نظام کا آغاز کرتے ہوئے جناب گوئل نے اعتماد ظاہر کیا کہ دیگر ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقے کو دسمبر 2020 تک اس نظام میں شامل کرلیا جائے گا۔
صنعتی انفارمیشن سسٹم (آئی آئی ایس) پورٹل ریاستوں میں صنعتی علاقوں، کلسٹرس کا ایک جی آئی ایس والا ڈاٹا بیس ہے۔تقریباً 475 ہزار ہیکٹیئر اراضی کا احاطہ کرتے ہوئے 31 ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقں میں 3300 سے زیادہ صنعتی پارکس کو اس نظام میں شامل کیاگیا ہے۔
اپنے خطاب میں جناب گوئل نے ریاستوں سے کہا کہ وہ ٹیم انڈیا جذبے کے ساتھ اجتماعی طور پر کام کریں تاکہ ملک میں صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جاسکے اور 1.3 ارب لوگوں کو ایک بہتر زندگی فراہم کی جاسکے اور آ۔ے والی نسلوں کے لئے بہتر امکانات بھی فراہم کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اتم نربھر بھارت یعنی ایک خود کفیل ملک کو دنیا کے ساتھ اپنی وابستگی بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو پانچ سال میں 50 کھرب ڈالر کی معیشت کا نشانہ حاصل کرنا اس کے لئے مینوفیکچرنگ کو ایک اہم رول ادا کرنا ہے، جو روزگار اور ویلیو ایڈیشن فراہم کرسکتا ہے۔
جناب گوئل نے ریاستوں سے سرکاری خرید کی پالیسی، میک ان انڈیا آرڈر کو اپنانے کی تلقین کی جو مرکز کی طرف سے جاری کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتم نربھر بھارت کے حصول کے لئے یہ ایک مؤثر وسیلہ ہے اور مقای مینوفیکچرنگ کو تقویت دے گا۔
وزیر موصوف نے ایک سنگل ونڈو نظام یعنی تمام کام ایک ہی جگہ سے نمٹانے کے نظام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ جسے ون اسٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی کہا جاسکتا ہے تاکہ ہندوستان میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے درکار تمام مرکز اور ریاستی منظوریاں حاصل کی جاسکیں۔ اس سے سرمایہ کاروں کو معلومات حاصل کرنے اور مختلف شراکت داروں سے منظوری حاصل کرنے کے لئے کثیر پلیٹ فارموں، دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام میں مقامی اداروں کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔
ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) کے اپروچ کے بارے میں جناب گوئل نے کہا کہ اس سے بھارت کو ایک مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ووکل فار لوکل کے بارے میں وزیر اعظم کے یوم آزادی پر اعلان کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے ذریعے گھریلو مینوفیکچررس سے سرکاری خرید کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جس نے فروخت کرنے والوں کے لئے یہ لازمی بنادیا ہے کہ وہ جی ای ایم پر تمام نئی مصنوعات کا رجسٹریشن کرتے ہوئے کنٹری آف اوریجن میں داخل ہو۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اشیا کو نہ صرف گھریلو طور پر فروغ دیا جائے گا بلکہ عالمی سطح پر بھی فروغ دیا جائے گا۔
ایگری ایکسپورٹ پالیسی کے نفاذ کے لئے ریاستی سرکاروں کی توقعات پر جناب گوئل نے کہا کہ صرف 14 ریاستوں نے بھی ایکشن پلان کو حتمی شکل دی ہے۔ انہوں نے دیگر ریاستوں سے کہا کہ وہ تیزی سے انہیں حتمی شکل دیں۔
کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے کہا کہ ریاستوں کو ہندوستان کو ایک مینو فیکچرنگ ہب بنانے میں اہم رول ادا کرنا ہے اور سرمایہ کاری راغب کرنی ہے۔
...................
م ن، ح ا، ع ر
27-08-2020
U-4854
(Release ID: 1649430)
Visitor Counter : 210