امور داخلہ کی وزارت

بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ( بی پی آر اینڈ ڈی ) نے آج اپنی سالگرہ کی گولڈن جوبلی منائی


وزیر اعظم نریندر مودی نے بی پی آر اینڈ ڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے 50 برسوں سے بی پی آر اینڈ ڈی ملک کی خدمت کے اپنے عزم کو پختگی سے نبھا رہا ہے

Posted On: 28 AUG 2020 4:46PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،28 اگست / بیورو آف  پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ( بی پی آر اینڈ ڈی ) آج اپنی سالگرہ کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے ۔ اس موقع پر ورچوول طریقے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔   امورِ داخلہ کے وزیر مملکت  جناب  جی کشن  ریڈی نے نئی دلّی میں تقریب میں  مہمانِ خصوصی  کے طور پر شرکت کی ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بی پی آر اینڈ ڈی کو ، اُس کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بی پی آر اینڈ ڈی پچھلے 50 سال سے ملک کی خدمت کے تئیں اپنے عہد کو پختگی سے نبھا رہی ہے ۔  ہمارا پورا زور  جدید ، موثر اور حساس سکیورٹی ڈھانچے پر ہے ، جو سماج کے  تمام طبقوں میں تحفظ کے احساس کو اجاگر کرتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ  سکون اور سلامتی  کو برقرار رکھنے کے ایک موثر  طریقے  کے طور پر جدید ترین ٹیکنا لوجی  کو وقت کے ساتھ ساتھ جدید بنانے کی ضرورت اس سے پہلے کبھی  اتنی نہیں رہی   ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  ٹیکنا لوجی اور انسانی وسائل  کے زیادہ سے زیادہ استعمال  کو یقینی بنانے کے  لئے اختراعات اور تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔  پولیس فورس کی  رسائی اور صلاحیتوں کو  شہریوں پر مرکوز  اور عوام دوست طریقۂ کار  کے ساتھ  بڑھاوا دینے کے لئے صلاحیت سازی  ، تحقیق اور تربیت جیسے شعبوں میں مسلسل    جدت  لانا بہت اہم ہے ۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے بھی بی پی آر اینڈ ڈی کو  ، اُس کی گولڈن جوبلی پر  مبارکباد دی ۔ اپنے پیغام میں جناب امت  شاہ نے کہا کہ ‘‘ بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ  کو ، اُس کی گولڈن جوبلی  سالگرہ  پر مبادکباد ۔  بی پی آر اینڈ ڈی نے تحقیق اور ترقی کے ذریعے بھارت کی  داخلی سلامتی کو مستحکم بنانے میں اہم رول  ادا کیا ہے ۔ میں  ملک میں مضبوط اور جدید  پولیس نظام  کے لئے  بی پی آر اینڈ ڈی کی مسلسل کوششوں کو سلام کرتا ہوں ۔ ’’

امورِ داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت  جناب جی کشن ریڈی نے   اپنے خطاب میں کہا کہ    نئی سوچ  اور ابھرتی  ہوئی ٹیکنا لوجی اور پولیس فورس کو   ملک کی سلامتی کا اہل بنانا ، نئے اور آتم نربھر بھارت   کا ایک اہم پہلو ہے ۔  انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے وقت کے ساتھ ملک میں امن و قانون  کے ڈھانچے   میں تیزی سے اضافے کی ضرورت ہے اور  یہ تحقیق اور ترقی کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا ۔ جناب ریڈی نے جے پور میں   سینٹرل ڈیٹیکٹیو  ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( سی ڈی ٹی آئی ) کا افتتاح کیا اور  اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ کی  ایک ویب سائٹ لانچ کی ۔ بی پی آر اینڈ ڈی کی گولڈن جوبلی پر  ایک ڈاک  ٹکٹ  ، یاد گار اور  ایک کتاب کا بھی اجراء کیا گیا ۔

داخلہ سکریٹری  جناب اجے کمار بھلا نے  کہا کہ بی پی آر اینڈ ڈی نے  پچھلی  پانچ دہائیوں میں  بھارتی پولیس  کو  جرائم   اور امن و قانون سے نمٹنے میں زیادہ   موثر بناکر  گراں قدر تعاون کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امورِ داخلہ کی وزارت نے بی پی آر اینڈ ڈی کے ساتھ  مل کر پولیس سے متعلق  موضوعات کا مطالعہ کرنے کے لئے  نو جوان طلباء کی ہمت افزائی کی خاطر   ادائیگی والے  انٹرن شپ  پروگرام کو منظوری دی ہے ۔ داخلہ سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ وزارتِ داخلہ  بی پی آر اینڈ ڈی کی  تمام  کوششوں کے لئے ، اُس کی رہنمائی اور مدد کے لئے عہد بستہ  ہے ۔

بی پی آر اینڈ ڈی کے ڈائریکٹر جنرل جناب وی ایس کے  کومودی ،  سکریٹری ( پوسٹ ) پردِپتا  کمار بسوئی  اور امورِ داخلہ کی وزارت  اور بی پی آر اینڈ ڈی کے سینئر عہدیداروں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔ 

بیورو  آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ   ، حکومت ہند  کی امور  ِ داخلہ کی وزارت کی ایک قرار داد کے ذریعے  28 اگست ، 1970 ء کو قائم کی گئی تھی  ، جس کا کام  پولیسنگ  میں بہترین  کار کردگی کو فروغ دینا  ، پولیس کے مسائل   کی تیز تر اور منظم طریقے سے مطالعے کو فروغ دینا  اور پولیس کے ذریعے  طریقۂ کار اور تکنیک  میں سائنس اور ٹیکنا لوجی کو استعمال کرنا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  4883



(Release ID: 1649324) Visitor Counter : 204