نیتی آیوگ

نیتی آیوگ کے ذریعے قومی سطح پر متعین کردہ امداد (این ڈی سی) – ایشیاء کے لئے ٹرانسپورٹ کی پہل (ٹی آئی اے) کے ہندوستانی عنصر کا افتتاح کل، 27اگست کو


این ڈی سی – ٹی آئی اے کا ہندوستانی عنصر بھارت میں ٹرانسپورٹ کو کاربن سے پاک بنانے کے لئے متعدد شراکت داروں کا مذاکراتی پلیٹ فارم قائم کرنے پر زور

Posted On: 26 AUG 2020 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26؍اگست،  نیتی آیوگ  ورچوول طریقے سے  قومی سطح پر متعین کردہ امداد (این ڈی سی) – ایشیاء کے لئے ٹرانسپورٹ کی پہل (ٹی آئی اے)   کے ہندوستانی عنصر کا افتتاح کل،   27اگست کو کرے گا۔

جی آئی زیڈ  کے ڈائریکٹر ، ڈویژن جنوبی ایشیاء،  کورینا کوسل اور  جرمن سفارت خانے کے نائب  سفیر  اسٹیفن گرابہر  شام  کو 6  بجے پروگرام شروع کریں گے، اس کے بعد ڈاکٹر کارسٹن سیش، ڈائریکٹر جنرل آئی کے،  بین الاقوامی اور یوروپی  پولیسی،  ماحولیاتی پالیسی ، وفاقی وزارت برائے ماحولیات ،  قدرتی تحفظ اور  جوہری تحفظ (بی ایم یو)  پروگرام سے خطاب کریں گے۔

 نیتی  آیوگ  کے سی ای او ،امیتابھ کانت کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ اس کے بعد انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ فورم  (آئی ٹی ایف)  کے سکریٹری جنرل  ڈاکٹر  یونگ ٹائے کم  اپنا خصوصی خطبہ پیش کریں گے۔

اس پروگرام کے ذریعے  بھارت کے ٹرانسپورٹ ، توانائی  اور  ماحولیاتی  شراکت داروں کو آئندہ سال کے لئے  طے کردہ پروجیکٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔ اس میں بھارت میں ٹرانسپورٹ کے چیلنجز اور کاربن ڈائی  آ کسائڈ کے اخراج کو  کم کرنے کے  تہیہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا بھی موقع ملے گا۔یہ مذاکرہ بھارت کی مخصوص ضروریات اور حالات  سے متعلق پروگرام کو آگے  بڑھانے  میں بھی مدد کرے گا۔

بھارت، ویتنام اور چین میں  ٹرانسپورٹ کو کاربن سے پاک  کرنے کے جامع  طریقہ کار کو فروغ دینے کے مقصد سے شروع کیا گیا  این ڈی سی – ٹی آئی اے  ایک مشترکہ پروگرام  ہے، جسے   جرمنی  کی وزارت برائے  ماحولیات ، قدرتی تحفظ  اور  جوہری  تحفظ  (بی ایم یو)  کی بین الاقوامی ماحولیاتی پہل (آئی  کے آئی)  کا تعاون حاصل ہے اور  اسے  7 تنظیموں کے  اتحاد کے ذریعے  نافذ کیا گیا ہے، جن کے نام درج ذیل ہیں:

  1.  ڈیوٹچے گیسل شیفٹ فر انٹرنیشنل زوسمن اربیٹ (جی آئی زیڈ)  جی ایم بی ایچ۔
  2. انٹرنیشنل کونسل آن  کلین ٹرانسپورٹیشن (آئی سی سی  ٹی)۔
  3. ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ (ڈبلیو آر آئی)۔
  4. انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ فورم  (آئی ٹی ایف)۔
  5. اگورا  ورک کہرسوئنڈے (اے جی او آر اے)۔
  6. پارٹنرشپ آن  سسٹین ایبل، لو کاربن ٹرانسپورٹ (ایس ایل او  سی اے ٹی)  فاؤنڈیشن۔
  7. 21 ویں صدی کے لئے  قابل تجدید توانائی  کی  پالیسی کا نیٹ ورک  ای وی ( آر ای این 21)

ہندوستانی عنصر کو  6 تنظیموں کے اتحاد  کے ذریعے  نافذ کیا گیا ہے، جس میں  ایس ایل او – سی اے ٹی  شامل نہیں ہے۔ حکومت ہند کی جانب سے ملک کا پریمئر پالیسی تھنک ٹینک ، نیتی آیوگ  نافذ کرنے والا پارٹنر ہوگا۔

این ڈی سی -  ٹی آئی اے پروگرام  کی مدت 4 سال ہوگی ، جو بھارت اور  دیگر شرکاء ممالک کو اس شعبے میں شراکت داروں کی بڑی تعداد کے تعاون سے متعدد  پہل کرتے ہوئے شعبہ جاتی  امداد کے ذریعے  طویل مدتی  اہداف  کو  حاصل کرنے کی اجازت دے گا۔ اس سے انہیں اپنا این ڈی سی  حاصل کرنے اور  2025 این ڈی سی کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اپنی تمناؤں میں اضافہ کرنے میں  مدد ملے گی۔

بھارت میں  ایک بڑا اور  متنوع ٹرانسپورٹ سیکٹر ہے، جو کروڑوں لوگوں کی ضروریات  پوری کرتا ہے۔ یہاں پر دنیا کا دوسرا سب سے بڑا  روڈ نیٹ ورک ہے، جس کی وجہ سے نقل وحمل کے تمام ذرائع سے  گرین ہاؤس گیس  (جی ایچ جی)  کا  بہت زیادہ اخراج ہوتا ہے۔ بڑھتی ہوئی  شہر کاری کی وجہ سے  گاڑیوں کی فروخت  کی تعداد میں  تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ایسا اندازہ ہے کہ  سال 2030  تک  گاڑیوں کی تعداد  دوگنی بڑھ جائے گی۔

 این ڈی سی – ٹی آئی اے  کا  ہندوستانی  عنصر بھارت میں ٹرانسپورٹ کو کاربن سے پاک بنانے کے لئے متعدد شراکت داروں کا مذاکراتی پلیٹ فارم قائم کرنے پر زور دے گا،جی ایچ جی اور ٹرانسپورٹ ماڈلنگ کی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا، جی ایچ جی کے اخراج میں کمی  کے اقدام کو تکنیکی  تعاون فراہم کرے گا،ٹرانسپورٹ  کو  ماحولیاتی مدد  پہنچائے گا، بجلی  سے چلنے والی گاڑی   (ای وی) کی ڈیمانڈ اور سپلائی  کی پالیسیوں کو  سفارشات  فراہم کرے گا،  لاگت  اور منافع کے تجزیئے کے ذریعے  بزنس ماڈل  کا پتہ لگائے گا۔

 بجلی کی حرکیات پر  خصوصی  توجہ دی جائے گی، جس کے لئے  ٹرانسپورٹ اور  توانائی کے شعبوں کو آپس میں جوڑنے کی ضرورت ہوگی اور اس کے لئے  وزارتوں،  بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسیوں، تھنک ٹینک ، سرکاری  اور  پرائیویٹ تنظیموں سے  بین شعبہ جاتی مہارت  حاصل کرنی ہوگی۔ آخر میں ، اس پروگرام کا مقصد  بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو  چارج  کرنے کے لئے  انفر اسٹرکچر  کے فروغ اور بھارت میں بڑے پیمانے پر ای وی  کو اپنانے  سے متعلق  پالیسیوں اور قوانین  سازی  میں مدد کرنا ہے۔

این ڈی سی -  ٹی آئی اے  پروگرام کی ٹیم  بھارت کی سرکاری ایجنسیوں مقامی  فیصلہ سازوں، محققین ، صنعتی ماہرین ، تھنک ٹینک اور  سول سوسائٹی کی تنظیموں کے قریبی تعاون اور اشتراک سے کام کرے  گی۔ پروگرام کا مقصد ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر  ملک کے این ڈی سی  اہداف  کی براہ راست مدد کرے۔ ان سرگرمیوں کے کامیاب نفاذ کے لئے   یہ ضروری ہے کہ متعلقہ ممالک سیاسی قوت ارادی   کا مظاہرہ  کریں  اور  سیاسی  شرکاء اور  متعلقہ   حصے دار اس میں  دلچسپی  دکھائیں۔اسکوپنگ مشن کے دوران   منعقد کئے گئے موجودہ پروگراموں اور  مذاکرات میں  ممبران کے اتحاد  اور  متعلقہ  حصے داروں کے ذریعے  جو بات چیت ہوئی ، وہ پروگرام کے اہداف  کو حاصل کرنے کے عزم  کا اشارہ دیتی ہے۔

کیا: ’’قومی سطح پر متعین کردہ امداد– ایشیاء کے لئے ٹرانسپورٹ کی پہل (این ڈی سی –ٹی آئی اے)   کے ہندوستانی عنصر‘‘   کا افتتاح

کب: جمعرات ، 27 اگست،   ہندوستانی وقت کے مطابق  19:45-18:00

کہاں: https://youtu.be/fEVcZZbhTxk پر یو ٹیوب لائیو اسٹریم۔

Description: C:\Users\Admin\Desktop\NDC-TIALaunchBrochure-1-1H90Z.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(م ن-   ق ت- ق ر)

(27-08-2020)

U-4841


(Release ID: 1648922) Visitor Counter : 310