وزارت سیاحت

آئی ایچ ایم سری نگر اور آئی ایم ایچ چنئی نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی روح پروری کے لئے تمل ناڈو، جموں و کشمیر اور لداخ کے دلکش لوک رقص کے آن لائن پروگرام کا اہتمام کیا

Posted On: 26 AUG 2020 4:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26اگست  2020/ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کی روح پروری کے لئے  ، وزارت سیاحت کے آئی ایچ ایم سری نگر اور آئی ایچ ایم چنئی نےاس ہفتے تمل ناڈو،  جموں و کشمیر اور لداخ کے دلکش  لوک رقص کے ایک آن لائن پروگرام کا اہتمام کیا۔ آئی ایچ  ایم چنئی  کے طلبا اور آئی ایچ ایم سری نگر کے3 طلبا نے ای بی ایس بی کے تحت ان جوڑا  ریاستوں کے لئے لوک رقص پیش کئے۔

 طلبا نے دور دراز علاقوں  میں جاکر یہ رقص پیش کئے اور رقص کی ان  پیش کشوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کرکے ان ویڈیوز کو آن لائن  مشترک کیا۔ رقص کی ان پیش کشوں کو آن لائن پلیٹ فارموں کا استعمال کرتے ہوئے  نشر کیا گیا اور نوڈل افسر کی جانب سے دی گئی تقریر میں دونوں ریاستوں کے  لوک رقص کو سراہا گیا۔ اس پروگرام کو دونوں اداروں کے طلبا اور اسٹاف  نے دیکھا اور اس کی ستائش کی۔

ان مقامات کےمشہور لوک رقص کا تعارف پیش کیا گیا۔ مثال کے طور پر،  کشمیر میں شادیوں اوراہم تقریبات  میں کئے جانے والے رقص جیسے کڈ، دومہل ، روف ، حافظہ ، بھانڈ جشن کے علاوہ کئی دیگر اسی طرح تمل ناڈو کےقبائلی رقص جن میں سادہ ترین  کٹھ پتلی شو سے لےکر پوئل کوٹھیرائی  اٹم  جس رقص میں رقاص مائل ائم کے لئے مور جیسے لباس  اور شکل میں رقص کرتے ہیں ، پولکل کو تھرائی میں گھوڑے  کی طرح، کالائی اتم میں ایک بیل کے لباس  میں بیک کی طرح ، پامپو اتم میں ایک سانپ کے لباس اور شکل میں اور کراڈی اتم  میں ایک بھالو کے روپ میں رقص پیش کرتے ہیں۔

 تقریب کا اختتام شرکا  اور ناظرین کی جانب سے تقریب میں ثقافتی  تنوع اور مالا  مال تمدن  کو بے حد سراہا گیا   ۔ تمام پرفارمرز   اور شرکا  کو ای سرٹی فکیٹ بھی عطا کئے گئے۔  اس پروگرام میں کل 192 طلبا نے شرکت کی۔

 یہ سیشن اب آن لائن یو ٹیوب لنک پر دستیاب ہے ۔ : https://youtu.be/_nmxgeju68Eاس  کے علاوہ سیشن کو اسی پتے کے ساتھ حکومت ہند کے وزارت  سیاحت کے پورٹل  اور تمام سوشل میڈیا ہنڈلز  پربھی دیکھا جاسکتاہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-4830



(Release ID: 1648914) Visitor Counter : 194