الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
قومی ای۔ گورننس ڈویژن اور کامن سروس سینٹر ای۔ گورننس انڈیا لمٹیڈ نے کامن سروس سینٹرس کے 3 لاکھ 75 ہزار کے نیٹ ورک کے ذریعہ شہریوں کو دستیاب امنگ ایپلی کیشن پر خدمات فراہم کرانے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں
سی ایس سی آپریٹرس وی ایل ایز ،امنگ ایپلی کیشن کے ذریعہ، 140 محکموں کی ای۔ گورننس خدمات شہریوں کے لئے فعال کریں گے
Posted On:
26 AUG 2020 6:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 26 اگست۔ ‘‘ تفویض اختیارات کے لئے اختیار’’ کے ڈیجیٹل انڈیا کے نظریہ کو حقیقت میں تبدیل کرنے اور ہندوستان کے طول و عرض میں ڈیجیٹل خدمات کو فعال بنانے کے لئے قومی ای۔ گورننس اور الیکٹرانک اور آئی ٹی ای کی وزارت ( ایم ای آئی ٹی وائی) اور ( سی ایس ای) کامن سروسز سینٹرای۔ گورننس سروسز انڈیا لمٹیڈ نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے۔ اس کا مقصد کامن سروسز مراکز میں ایک مددگاری طرز پر امنگ خدمات کی فراہمی کرانا ہےاور اس طرح کامن سروسز مراکز کے 3 لاکھ 75 ہزار نیٹ ورک کے ذریعہ شہریوں کو امنگ اپیلی کیشن پر خدمات کی فراہمی دستیاب کرانا ہے۔ کامن سروسز مرکز کے آپریٹر گاؤں کی سطح کے کاروباری( وی ایل ایز) امنگ ایپلی کیشن کے ذریعہ 140 محکموں کی ای۔ گورننس خدمات شہریوں کو دستیاب کرانے کو عملی شکل دیں گے۔ اس سے ان شہریوں کو فائدہ ہوگا جن کے پاس یا تو اسمارٹ فون نہیں ہے یا وہ اپنے طور پر ای خدمات پر مبنی اس اپیلی کیشن کو استعمال نہیں کرسکتے۔ اس سے عوام الناس کے لئے نہ صرف سرکاری خدمات تک رسائی کرنے میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ ان خدمات میں بھی مجموعی طور پر توسیع ہوگی جو وی ایل ایز شہریوں کو فراہم کرتے ہیں۔ لہذا اس سے ان کی آمدنی اوررسائی میں بھی اضافہ ہوگا۔ امنگ کی یہ تمام خدمات کامن سروس مراکز پر بغیر کسی اضافی لاگت کے دستیاب کرائے جارہے ہیں اور قومی ای۔ گورننس ڈویژن یہ تمام خدمات کامن سروس مراکز کو بنا کسی لاگت کے فراہم کر ا رہا ہے۔
کامن سروسز سینٹرس یا سی ایس سیز ،ایم ای آئی ٹی وائی ای ،کامن سروس سینٹر اسکیم کے تحت قائم کی گئی ہیں جو کہ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کا اہم سنگ میل ہے اور ہندوستان میں گاؤوں کو مختلف الیکٹرانک خدمات کی فراہمی کےلئے رسائی کے کلیدی مراکز ہیں۔امنگ( نئے دور کی گورننس کے لئے یونیفائڈ موبائل ایپلی کیشن) موبائل پلیٹ فارم کے ذریعہ مختلف سرکاری محکموں کی خدمات کی فراہمی کا ایک عام یونیفائڈ پلیٹ فارم ہے۔امنگ اور سی ایس سیز کے درمیان اس بیش قیمت تال میل سے کامن سروسز مراکز کو امنگ پلیٹ فارم پر 140 محکموں کی 1000 سے زیادہ خدمات دستیاب کرائی جاسکے گی۔اس سے امنگ پلیٹ فارم سے منسلک 140 محکموں کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔کیونکہ ان کی خدمات اب ایک امدادی طرز پر فراہم کی جائیں گی اور فوری طور پر اور بنا کسی لاگت کے ان تک رسائی ہوسکے گی۔
امنگ اپیلی کیشن الیکٹرانک اور آئی ٹی کی وزارت کے قومی ای۔ گورننس ڈویژن نے تیار کیا تھا۔ ہمارے وزیراعظم نے 23 نومبر 2017 کو اس ایپلی کیشن کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔اس کے کامیاب نفاذ کے بعد اس موبائل ایپلی کیشن نے4 ممتاز ایوارڈ حاصل کئے جن میں فروری 2018 میں متحدہ عرب امارات کے دبئی شہر میں منعقدہ چھٹی عالمی سرکاری سربراہ کانفرنس میں‘‘ بہترین ایم۔ گورننس سروس’’ کاایوارڈ بھی شامل ہے۔امنگ ایپلی کیشن تیار کرنے کا مقصد ایک واحد موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ شہریوں کو اہم سرکاری خدمات تک رسائی کو سہل بنانا ہے۔
امنگ موبائل ایپلی کیشن اینڈرائڈ، آئی او ایس، تمام طرح کے ویب براؤزرس اور کائی او ایس پر منتخب 27 خدمات پر دستیاب ہے۔(جی او فیچر فون پر دستیاب ہے) اس ایپلی کیشن کو 97183-97183 نمبر پر مس کال کرکے یا https://web.umang.gov.in/uaw/i/v/ref. پر کلک کرکے ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتا ہے۔ ابھی تک امنگ ایپلی کیشن کو 3 کروڑ 12 لاکھ افراد نے ڈاؤن لوڈ کرلیا ہے جبکہ 2 کروڑ 5 لاکھ رجسٹرڈ یوزر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 1 لاکھ سے زیادہ یوزر کے ذریعہ پلے اسٹور میں اوسطاً ریٹینگ~4 برقرار ہے۔ اس وقت امنگ پر 1011 خدمات( مرکز کی 294، ریاستی محکموں کی 441، بل ادائیگیوں کی 276 خدمات)، مرکزی محکموں کی 70 اور 26 ریاستوں کے71 ریاستی محکموں کی خدمات دستیاب ہیں جبکہ ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ امنگ کےذریعہ ابھی تک 100 کروڑ سروس لین دین کئے گئے ہیں اور اسے تقریباً 200 کروڑ ہٹس مل چکے ہیں۔
امنگ اور سی ایس سی کے اس اہم اتحاد سے ہمارے ملک میں لاکھوں شہریوں کو اختیارات حاصل ہوں گے ، خاص طور پر وہ اس غیر متوقع مدت کے دوران آسانی سے ،سہولت کے ساتھ اور محفوظ طور پر رسائی حاصل کرسکیں گے۔
****
( م ن ۔ا ع ۔رض)
U- 4822
(Release ID: 1648902)
Visitor Counter : 226