وزارات ثقافت
وزارت ثقافت نے ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کے 7 نئے سرکل کا اعلان کیا
تریچی، رائے گنج، راجکوٹ، جبل پور، جھانسی اور میرٹھ کو نیا سرکل قرار دیا گیا ہے اور ہمپی منی سرکل کو پوری طرح تیار سرکل میں بدلا گیا
نئے سرکل تاریخی عمارتوں کے تحفظ اور رجسٹریشن کے عمل کو مضبوط بنائیں گے:پرہلاد سنگھ پٹیل
Posted On:
26 AUG 2020 6:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،26اگست2020: وزارت ثقافت نے ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کے سات نئے سرکل کا اعلان کیا ہے۔یہ جانکاری مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت اور سیاحت(آزادانہ چارج)، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج ان کے ذریعے ٹوئٹ کئے گئے ایک ویڈیو پیغام میں دی۔جناب پٹیل نے کہا کہ وزارت ثقافت نے اپنے اعلان کے ساتھ فنی نمونوں کے رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ تاریخی عمارتوں کی تحفظ اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور مضبوط بنانے کےلئے وزیر اعظم کی اپیل کے مطابق یہ قدم اٹھایا ہے۔وزیر نے ثقافت نے بتایا کہ نئے سرکل مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، اترپردیش، کرناٹک، مغربی بنگال اور گجرات میں بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تریچی ، رائے گنج، راجکوٹ ، جبل پور، جھانسی اور میرٹھ کو نیا سرکل قرار دیا گیا ہے۔جناب پٹیل نے بتا یا کہ کرناٹک میں ہمپی شہر عالمی شہرت یافتہ مقام ہے،اس لئے ہمپی منی سرکل کو پوری طرح تیار سرکل میں بدل دیاگیا ہے۔اس سے پہلے ملک بھر میں 29 اے ایس آئی سرکل تھے۔
جناب پٹیل نے کہا کہ تمل ناڈو جیسی بڑی ریاست میں، جس میں ہزاروں مندر ہیں اور چول راجاؤں کی شاندار یادیں ہیں، تریچی کو چنئی کے سرکل کے ساتھ ایک نیا سرکل بنایا گیا ہے۔کرناٹک تقدس کے نقطہ نظر سے ایک اہم ریاست ہے۔کرناٹک میں ہمپی شہر تاریخی وراثت کے نقطہ نظر سے بین الاقوامی اہمیت والا مقام ہے، اس لئے ہمپی ذیلی سرکل کو اب ایک نیا پوری طرح تیار سرکل بنادیا گیا ہے۔مغربی بنگال میں رائے گنج کو کولکاتہ کے ساتھ ایک نیا سرکل بنایا گیاہے، اس سے بنگال جیسی بڑی ریاست میں جغرافیائی پریشانی ختم ہوجائے گی۔ گجرات میں وڈودرا کے ساتھ راجکوٹ کو ایک نیا سرکل قرار دیا گیا ہے۔
جناب پٹیل نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھوپال کے ساتھ جبل پور کو ایک نیا سرکل بنایا گیا ہے۔اس میں جبل پور، ریوا ، شہڈول اور ساگر ڈویژن کی تاریخ عمارتوں کو شامل کیاجائے گا۔وزیر ثقافت نے یہ بھی بتایا کہ اترپردیش میں لکھنؤ اور آگرا کے ساتھ بندیل کھنڈ میں جھانسی اور مغربی اترپردیش میں میرٹھ سمیت دو نئے سرکل کا اعلان کیا گیا ہے۔
********
م ن۔ق ت۔ن ع
(U: 4838)
(Release ID: 1648897)
Visitor Counter : 164