وزارت خزانہ

جی ایس ٹی کی تاخیر سے ادائیگی پر ہی سود: سی بی آئی سی

Posted On: 26 AUG 2020 5:34PM by PIB Delhi

 

بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) نے آج وضاحت کی ہے کہ جی ایس ٹی کی ادائیگی میں تاخیر پر سود سے متعلق 25 اگست 2020 کے نوٹیفکیشن نمبر 63/2020- مرکزی ٹیکس ممکنہ طور سے کچھ تکنیکی حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔ حالانکہ یہ بھروسہ دلایا گیا ہے کہ جی ایس ٹی کونسل کی 39ویں میٹنگ کے دوران لیے گئے فیصلے کے سلسلے میں مرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعے پچھلی مدت کیلئے کوئی وصولی نہیں کی جائے گی۔ اس سے جی ایس ٹی کونسل کے ذریعے لیے گئے فیصلے کے سلسلے میں ٹیکس دہندگان کے لئے مکمل راحت کویقینی بنائے گی۔

سی بی آئی سی کی یہ وضاحت یکم ستمبر 2020 تک کُل بقایہ جات (نقد میں دی جانے والی ٹیکس واجبات ) پر جی ایس ٹی کے تاخیر سے کی جانے والی ادائیگی پر وصول کیے جارہے سود سے متعلق 25 اگست2020 کے نوٹیفکیشن کے سلسلے میں سوشل میڈیا میں کیے گئے کچھ تبصرے کے جواب میں آئی ہے۔

 

 

                                              -----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4834



(Release ID: 1648883) Visitor Counter : 226