وزارت دفاع
آرمڈفورسز ٹرائیبونل کی پرنسپل بنچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے علاقائی بنچ سے متعلق معاملات کی سماعت کاآغاز کیا
Posted On:
26 AUG 2020 6:01PM by PIB Delhi
آرمڈ فورسز ٹرائیبونل(اے ایف ٹی) کے چیئرمین جسٹس راجندر مینن نےآج یہاں مسلح افواج ٹرائیبونل کے تمام دس علاقائی بنچوں کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کاآغاز کیا۔
چیف جسٹس آف آرمڈ فورسز ٹرائیبونل واحد عدالت ہے جہاں پر 8جون 2020 سےمستقل طور سے سماعت کی جارہی ہے۔ اعلیٰ بنچ میں مستقل طور سے سماعت ، مسلح افواج کیلئے دور دراز والے علاقوں میں رہنے اور دفاع سے متعلق مختلف معاملات پر عمل پیرا ہونے والوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اور مسلح افواج کے اہلکاروں، سبکدوش اور موجودہ اہلکاروں کی مشکلات اور حدود کو ذہن میں رکھتے ہوئے کی جارہی ہے۔
بلاروکاوٹ سماعت کے عمل کیلئے جسٹس راجندر مینن نے پرنسپل رجسٹرار ڈاکٹر راکیش کمار کو اس کا سہرا دیا جو کہ اعلیٰ بنچ میں صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے اقدامات پر مشورے دے رہے ہیں۔ ملک گیر لاک ڈاؤن کے اعلان ہونے سے پہلے ہی اے ایف ٹی ملازمین کے ذریعے عدالت کے احاطے کو روزانہ دو بار سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ عدالت کے احاطے میں داخلے کو مناسب سماجی دوری پر عمل آوری کے ساتھ اور کام کاج پر سمجھوتہ کیے بغیر کم سے کم رکھا جاتا ہے۔ اے ایف ٹی میں شامل ہونے والے وکلاء کو شفاف معیارات کےذریعے ججوں سے الگ کیاجاتا ہے اور عدالت کے ملازمین اور ججوں کے درمیان مناسب معاشرتی فاصلہ رکھاجاتا ہے۔
اے ایف ٹی کی کُل گیارہ بنچوں کیلئے جس میں پورے ملک میں پھیلے ہوئے چیف بنچ اور دس علاقائی بنچ شامل ہیں، حکومت کے ذریعے 34 عدالتی اور انتظامی اراکین کو منظوری دی گئی ہے۔ فی الحال چیف بنچ میں صرف چار ممبران کام کررہے ہیں۔ ایک جوڈیشیل ممبر اور دو انتظامی ممبران بالترتیب چنڈی گڑھ، ممبئی اور چنئی کے بنچ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
حالانکہ علاقائی بنچوں میں نہایت ضروری درخواستوں پر پرنسپل بنچ میں سماعت کی جارہی تھی لیکن پھر بھی علاقائی بنچوں کے دیگر معاملات کی سنوائی کرنے کیلئے ایک طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی، اس کے نتیجے میں ورچوول سماعت کیلئے ایک قابل عمل طریقہ کار شروع کیا گیا ہے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کے اس عمل کے ساتھ مسلح افواج کے اُن اہلکاروں کو بہت زیادہ راحت ملی ہے جن کی درخواستیں مختلف علاقائی بنچوں میں انصاف کے منتظر ہیں۔ عدالتی رکن جسٹس محمد طاہر اور انتظامی ممبر وائس ایڈمرل پی موروگیسان (ریٹائرڈ) اور لیفٹیننٹ جنرل سی اے کرشنن (ریٹائرڈ) ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے علاقائی بنچوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریں گے۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 4833
(Release ID: 1648882)
Visitor Counter : 180