وزارتِ تعلیم
تعلیم کے مرکزی وزیر نے آج نئی دلّی میں قومی بال بھون کی جائزہ میٹنگ منعقد کی
Posted On:
25 AUG 2020 4:58PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،25 اگست / تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج نئی دلّی میں قومی بال بھون کی جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ میں ایس ای اینڈ ایل کی سکریٹری محترمہ انیتا کروال ، اسکولی تعلیم کے جوائنٹ سکریٹری جناب آر سی مینا اور قومی بال بھون کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔
میٹنگ کے دوران وزیر تعلیم نے قومی بال بھون کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ منظر نامے میں این بی بی کی سرگرمیوں میں تیزی لائیں ۔ انہوں نے پچھلے دو سال میں قومی بال بھون کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اُس کی موجودہ رکنیت کی تفصیلات اور تربیتی پروگراموں کا بھی جائزہ لیا ۔
وزیر موصوف نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ویبینار کے ذریعے طلباء کے ثقافتی تبادلوں کے پروگرام پر توجہ مرکوز کریں تاکہ وہ ہمارے ملک کی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے رہیں ۔ جناب پوکھریال نے عہدیداروں سے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو اجاگر کریں کہ بال بھون کی سرگرمیوں کو کس طرح بین الاقوامی پلیٹ فارم پر فروغ دیا جا سکتا ہے ۔
جناب نشنک نے کہا کہ قومی بال بھون مختلف تخلیقی سرگرمیوں کے سیکھنے کے لئے ہمارے بچوں کا ایک عظیم پلیٹ فارم ہے اور ہمیں اِس کی سرگرمیوں کے علاقائی مراکز میں بھی توسیع دینی چاہیئے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس پلیٹ فارم سے فائدہ حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی خاطر قومی بال بھون کو بچوں کے لئے ایک قومی سطح کا ایوارڈ شروع کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں منصوبہ تیار کریں ۔
وزیر تعلیم نے قومی بال بھون میں خالی اسامیوں کا بھی جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ان خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے عمل میں تیزی لائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4810
(Release ID: 1648586)
Visitor Counter : 220