سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نینی تال میں قائم اے آر آئی ای ایس گریٹر ہمالیہ علاقے میں‘‘ ایرو سول ہوا کی کوالٹی، موسم کی تبدیلی اور آبی وسائل نیز زندگی گزارنے کے ذریعہ معاش پر اس کے اثرات ’’ کے موضوع پر ایک آن لائن بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گا

Posted On: 24 AUG 2020 12:11PM by PIB Delhi

 

ستمبر کے وسط میں ‘‘ ایرو سول ہوا کی کوالٹی، موسم کی تبدیلی اور آبی وسائل نیز زندگی کے گزارنے کے ذریعہ معاش پر اس کے اثرات’’ کے موضوع پر ایک اہم آن لائن بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد دیکھنے کو ملے گا۔ اس کانفرنس میں بڑھتی ہوئی صنعتوں اور شہروں کے پھیلاؤ کے باعث ہونے والے ہوا کی آلودگی  میں تیزی سے اضافے پر اہم تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ علاقائی اور عالمی ہوا کی کوالٹی، نظاراتی تخفیف، بادلوں کی بناوٹ اور ماحولیاتی کیمسٹری، ریڈیشن بجٹ، ایکو نظام، ہمالیائی علاقوں میں آب وہوا اور گلیشروں کی اندرونی حرکات  وسکنات ، مانسون کے پیٹرن، آبی دستیابی اور انسانی صحت وہ اہم موضوعات ہے جن پر تبادلہ خیال کیاجائے گا اور جن کا بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش کو خاص طور پر سامنا ہے۔

 آریہ بھٹ تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ برائے آبزرویشنل سائنسز(اے آر آئی ای ایس)، نینی تال حکومت ہند  اور ہیم وتی نندن بھوگنا  گڑھوال یونیورسٹی(ایچ این بی جی یو)(جو کہ ایک مرکزی یونیورسٹی ہے)، کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے(ڈی ایس ٹی) کے تحت ایک خود مختار تحقیقی ادارہ ہے۔ سری نگر ، پوڑی گڑھوال،اترا کھنڈ،14 سے 16 ستمبر2020 کے درمیان ‘‘ ایرو سول ہوا کی کوالٹی، موسم کی تبدیلی اور آبی وسائل نیز زندگی کے گزارنے کے ذریعہ معاش پر اس کے اثرات ’’ کے موضوع پر ایک تین روزہ  آن لائن بین الاقوامی کانفرنس مشترکہ طور پر منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے گولڈن جوبلی کموموریشن   سال کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی جارہی ہے۔ موجودہ وبا کے دوران نینی تال میں اے آر آئی ای ایس کے ذریعہ منعقدہ یہ پہلی آن لائن بین الاقوامی کانفرنس ہے۔

  اس کانفرنس میں مدعو مقررین دنیا کے مختلف حصوں سے ہے اور مندرج ذیل موضوع پر اظہار خیال کریں گے: ہند۔ گنگا کے طاس کے میدانی علاقوں اور وسطی گنگائی ہمالیائی خطے،ہمالیائی گلیشروں،  آب وہوا میں تبدیلی کے ہمالیائی گلیشروں اور ہمالیائی خطے پر محیط مانسون، ایکسٹریم واقعات اور اسی طرح کے عوامل پر اثرات کا مرتب ہونا۔جائزہ شدہ پریزٹیشن ایک موضوع سے متعلق مسئلے پر شائع کی جائے گی۔ جس کا عنوان ہوگا‘‘  ہمالیہ کے  اوپر محیط ایروسول۔ آب وہوا انٹر ایکشن اور آبی وسائل’’ اسے زمینی نظام سائنس کے  جریدے(جے ای ایس ایچ) میں  شائع کیاجائے گا۔

نینی تال کے اے آر آئی ای ایس نے ماحولیاتی سائنس اور آب وہوا کی تبدیلی کے شعبے میں تقریباً دودہائیوں قبل تحقیقاتی سرگرمیاں شروع کی تھی۔اس نے وسطی ہمالیائی خطے میں جغرافیائی طور پر اہم مقام منورا چوٹی میں جدید آلات بڑے پیمانے پر نصب کئے ہیں۔ اس کامقصد ایر وسول اور ٹریس گیسوں کے مختلف آپٹیکل، جسمانی اور کیمیاوی جزیات کی ناپ طول کے اعداد وشمار اکٹھا کرنا ہے۔ اے آر آئی   ای ایس نے ان شعبوں میں قومی اور بین الاقوامی دونوں طرح کی شراکت داری بھی قائم کرلی ہے۔

[Dr. Umesh Chandra Dumka (E-mail: dumka@aries.res.in; 09897559451) and Dr. Alok S Gautam

(E-mail: phyalok[at]gmail[dot]com; 09935647365) can be contacted for further details.]

 

****

 

 ( م ن ۔ا ع ۔رض)

U- 4771


(Release ID: 1648160) Visitor Counter : 186