بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے کیہن کارپوریشن اور نیسن کوگیو کمپنی لمیٹیڈ، شووا کارپوریشن اور ہتاچی آٹوموٹیو سسٹمز لمیٹیڈ کی طرف سے مشترکہ طور پر داخل کئے گیے مجوزہ کمبی نیشن کو منظوری دی

Posted On: 11 AUG 2020 7:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  11/اگست 2020،  بھارت کے مسابقتی کمیشن سی سی آئی نے کیہن کارپوریشن اور نیسن کوگیو کمپنی لمیٹیڈ، شووا کارپوریشن اور ہتاچی آٹوموٹیو سسٹمز لمیٹیڈ کی طرف سے مشترکہ طور پر داخل کئے گیے  مجوزہ کمبی نیشن کو منظوری دی۔

مجوزہ کمبی نیشن کا تعلق  کیہن کارپوریشن اور نیسن کوگیو کمپنی لمیٹیڈ، شووا کارپوریشن اور ہتاچی آٹوموٹیو سسٹمز لمیٹیڈ سے ہے، جنہوں نے ہونڈاموٹر کمپنی لمیٹیڈ (ایچ اے ایم سی ایل)  اور ہتاچی لمیٹیڈ  (ایچ ایل) کے درمیان ایک مشترکہ پروجیکٹ کی تشکیل کی ہے۔

ایچ اے ایم سی ایل ایک لمیٹیڈ کمپنی ہے، جو  جاپان میں قائم ہے۔ ایچ اے ایم سی ایل  موٹر سائیکلوں،ا سکوٹروں، موٹر گاڑیوں اور بجلی سے چلنے والی مصنوعات تیار کرتی ہے اور دنیا بھر میں ان کی مارکیٹنگ کرتی ہے۔ بھارت میں ایچ اے ایم سی ایل موٹر گاڑیوں اور دوپہیہ موٹرگاڑیوں کی تجارت میں سرگرم ہے۔

کے سی، جو جاپان میں قائم ہے، موٹر گاڑیوں کے کل پرزے بناتی ہے اور ان کی عالمی سطح پر مارکیٹنگ کرتی ہے۔ بھارت میں کے سی موٹر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کل پرزے تیار کرتی ہے، ان کی تحقیق و ترقی کا کام کرتی ہے ،نیز ان کی فروخت کرتی ہے۔

ایس سی ، شووا ایئرکرافٹ پری سیزن ورکس لمیٹیڈ کے طور پر ایک کمپنی کی حیثیت رکھتی ہے اور یہ 1938 سے طیاروں کے کل پرزے بناتی ہے۔ اس کا موجودہ کاروبار موٹر سائیکلوں اور ہائیڈرولک کل پرزوں، موٹر گاڑیوں کے کل پرزوں اور اسٹیئرنگ نظام کے کل پرزوں  سے تعلق رکھتا ہے۔ بھارت میں ایس سی موٹرگاڑیوں اور دوپہیہ موٹر گاڑیوں کے شاک ایبزوربربنانے کا کام کرتی ہے۔

ایچ آئی اےایم ایس کو ایچ ایل نے 2009 میں ایک کمپنی کی حیثیت دی تھی اوراس کے تحت  موٹر گاڑیوں کے کل پرزوں کا کاروبار علیحدہ کرلیا تھا۔ ایچ آئی اےایم ایس پاور ٹرین سسٹم، چیسس سسٹم اور جدید ترین ڈرائیور اسسٹنس سسٹم تیار کرتی ہے، فروخت کرتی ہے اور اس سلسلے میں خدمات مہیا کرتی ہے۔ بھارت میں ایچ آئی اےایم ایس اپنی ضمنی کمپنیوں کے وسیلے سے موٹر گاڑیوں کے کل پرزے کی مصنوعات سازی، مارکیٹنگ، فروخت اور سروس کی سہولیات فراہم کرتی ہے، جس میں بریکننگ سسٹم کے کل پرزے بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4765

م ن۔ ا س۔  ت ع۔



(Release ID: 1648138) Visitor Counter : 151