امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خوراک اور عوامی تقسیم کےشعبے یامحکمےنے قومی غذائی سلامتی ایکٹ 2013 کے تحت تمام اہل دیویانگوں کو شامل کرنے کے لئے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایات جاری کیں
Posted On:
23 AUG 2020 4:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23اگست 2020/ صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت خوراک اور عوامی تقسیم محکمے نے قومی غذائی سلامتی ایکٹ 2013 کے تحت تمام اہل دیویانگوں کو شامل کرنے کے لئے ریاستی سرکاروں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خط ارسال کئے ہیں۔ اس ایکٹ کی دفعہ 38 میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کو اس ایکٹ کی تجاویز کے موثر نفاذ کے لئے وقتاً فوقتاً ریاستی حکومتو ں کو ہدایت دینا چاہئے۔ محکمے نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس بات کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا ہے تمام دیویانگ لوگوں کو، ایم ایف ایس کے تحت مستفدین کی شناخت معیار کےمطابق اہل ہیں، انہیں قومی خوراک سلامتی ایکٹ 2013 کے تحت کور کیا جائے گا ا ور اس ایکٹ کے تجاویز کے مطابق انہیں ایم ایف ایس اے اور پی ایم جی کے اے وائی کے تحت اپنے حق کا راشن کوٹا حاصل ہو۔
یہ کہاگیاہے کہ جن لوگوں کا احاطہ پہلے سے نہیں کیا گیا ہے ، انہیں اہلیت کے معیار کے مطابق نئے راشن کارڈ جاری کرکے کور کیا جائے۔ اس بات کو بھی دہرایا گیا ہے کہ دیویانگ دراصل انتودیہ ان یوجنا اے اے وائی( گھروں کے تحت مستفدین کو شامل کرنے کے معیارات میں سے ایک ہے اور اس لئے ہے کیونکہ ان کے ذریعہ دیویانگ شخص سماج کا کمزور طبقہ ہے ۔ اس خط میں آگے مشورہ دیا گیا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ترجیح والے کنبوں کے تحت ان کے ذریعہ مقررہ پہنچان کے معیارات کے مطابق دیویانگوں کا احاطہ کیا جائے۔
قومی خوراک سلامتی ایکٹ، 2013 کی دفعہ 10 میں انتودیہ ان یوجنا کے تحت لوگوں کی کوریج کی تجویز ہے جو مذکورہ اسکیم کے لئے لاگو رہنما ہدایتوں کے مطابق ہو اور ایسے رہنما ہدایت کے مطابق جو متعلقہ ریاست کی حکومت ہدایت دیں اس طرح باقی ماندہ گھروں کو ترجیح والے گھروں میں کور کیا جائے۔
حکومت ہند کا آتم نربھر پیکج ان لوگوں کے لئے ہے، جو ایم ایف ایس اے یا کسی بھی ریاستی اسکیم یاپی ڈی ایس کارڈ کے تحت نہیں آتے ہیں۔ اس لئے دیویانگ لوگ بغیر راشن کارڈ کے بھی آتم نربھر بھارت پیکج کے تحت فائد ہ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ چونکہ یہ اسکیم 31 اگست 2020 کو ختم ہوجائے گی اور اس میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے ، اس لئے اس محکمہ نے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے دیویانگ لوگوں کی شناخت کرے جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہیں اور انہیں آتم نربھر بھارت پیکج کے تحت فائدہ مہیا کرائیں۔ اس خط میں یہ بھی ذکر کیاگیا ہے کہ یہ اسکیم مئی2020 میں شروع ہوئی تھی اور یہ مانا گیا تھا کہ دیویانگوں سمیت بغیر راشن کارڈ والے تمام اہل مستفدین کو کوور کرلیا گیا ہوگا۔ ایسا سمجھا گیا ہے کہ ابھی تک جو راشن اٹھایا گیا ہے ریاستوں کے ذریعہ دیویانگوں سمیت بغیر راشن کارڈ والے اہل مستفدین کو تقسیم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ ریاستوں سے اس سلسلہ میں فعال قدم اٹھانے کی درخواست کی جاتی ہے۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-4755
(Release ID: 1648125)
Visitor Counter : 212