امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ نے ریاستوں سے اَنلاک -3 کے دوران لوگوں اور سامان اور خدمات کی بلا روک ٹوک نقل وحمل کی اجازت دینے کو کہا ہے


ضلع انتظامیہ یا ریاستی حکومتوں کے ذریعہ مقامی سطح پر عائد کردہ پابندیاں ڈی ایم اے، 2005 کے التزامات کے تحت وزارت داخلہ کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہیں

Posted On: 22 AUG 2020 5:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22  اگست :

مرکز نے ریاستوں سے کہا ہے کہ موجودہ انلاک 3 رہنما خطوط کے دوران لوگوں اور سامان اور خدمات کی بین ریاستی نقل وحمل کے ساتھ ساتھ ریاست کے اندر نقل وحمل پر بھی کوئی پابندی عائد نہیں ہونی چاہئے۔

آج تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے کہا ہے کہ ایسی جانکاری ملی ہے کہ مختلف اضلاع / ریاستوں کی جانب سے نقل وحمل پر مقامی سطح پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔ اس طرح کی پابندیوں سے سامان اور خدمات کی بین ریاستی نقل و حرکت میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور سپلائی چین پر اثر پڑ رہا ہے جس کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں اور روزگار میں خلل پڑ رہا ہے ، اس کے علاوہ سامان اور خدمات کی فراہمی بھی متاثر ہورہی ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ یا ریاستوں کے ذریعہ مقامی سطح پر اس طرح کی پابندیاں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے التزامات کے تحت ایم ایچ اے کے جاری کردہ رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہے۔

انتیس جولائی 2020 کو وزارت داخلہ کے آرڈر جس میں انلاک 3 کے لئے رہنما خطوط کی نشاندہی کی گئی ہے، کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے خط میں یہ بات دہرائی گئی ہے کہ افراد اور سامان کی بین ریاستی نقل وحمل کے ساتھ ساتھ ریاست

کے اندر نقل وحمل پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔ اس طرح کی نقل وحرکت کے لئے الگ سے اجازت، منظوری، ای پرمٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس میں ہمسایہ ملکوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کے تحت سرحد پر تجارت کے لئے اشیا اور لوگوں کی آمد ورفت شامل ہے۔

************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

U: 4745



(Release ID: 1647988) Visitor Counter : 197