وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز کے تحت"آتم نربھر بھارت - سیاحت اور سفر سے متعلق امور" کے موضوع پر 50 ویں ویبینار کا انعقاد کیا
प्रविष्टि तिथि:
22 AUG 2020 1:40PM by PIB Delhi
وزارت سیاحت نے 20 اگست 2020 کو دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے تحت "آتم نربھر بھارت - سیاحت اور سفر سے متعلق امور" کے موضوع پر اپنا 50 واں ویبنار منعقد کیا۔ ویبنار نے ایم ایس ایم ای سیکٹر اور اس کی درجہ بندی ، ایم ایس ایم ای کے لئے رجسٹریشن عمل ، خدمات کے شعبے، عوامی خریداری پالیسی وغیرہ کے لئے ایم ایس ایم ای وزارت کی کریڈٹ / فنانس اسکیموں کو پیش کیا۔ اس ویبنار کا اہتمام ایم ایس ایم ای کے مختلف عناصر اور اسکیموں سے حاصل ہونے والے فوائد سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کو معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے کے ویژن کے ساتھ کیا گیا تھا۔
ویبنار شری دیویندر کمار سنگھ ، ایڈیشنل سکریٹری اور ترقیاتی کمشنر ، ایم ایس ایم ای اور جناب آنند شرکھانے ، ایڈیشنل ڈویلپمنٹ کمشنر ، وزارت مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں نے پیش کیا۔ 2006 میں ایم ایس ایم ای ڈویلپمنٹ ایکٹ کے وجود میں آنے کے 14 سال بعد ، 13 مئی 2020 کو آتم نربھر بھارت پیکیج میں ایم ایس ایم ای تعریف میں ایک ترمیم کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق ، مائیکرو مینوفیکچرنگ اور خدمات یونٹوں کی تعریف کو بڑھا کر ایک کروڑ کی سرمایہ کاری اور پانچ کروڑ کا ٹرن اوور کر دیا گیا۔ چھوٹی یونٹ کی حد کو بڑھاکر 10 کروڑ کی سرمایہ کاری اور 50 کروڑ روپے کا ٹرن اوور کر دیا گیا۔ اسی طرح میڈیم یونٹ کی حد کو بڑھا کر بیس کروڑ کی سرمایہ کاری اور سو کروڑ کا ٹرن اوور کر دیا گیا۔
پیکیج کے 13 مئی 2020 کو اعلان ہونے کے بعد ایسی متعدد نمائندگیاں کی گئیں جن میں کہا گیا تھا کہ اعلان شدہ نظرثانی ابھی بھی مارکیٹ اور قیمت کی شرائط کے مطابق نہیں ہے لہذا اس پر مزید نظر ثانی کی جانی چاہئے۔ ان نمائندگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے درمیانے درجے کے یونٹوں کی حد میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ وقت کے ساتھ حقیقت پسندانہ ہونے اور درجہ بندی کا ایک معروضی نظام قائم کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
پیش کنندگان نے ایم ایس ایم ای میں رجسٹریشن کے لئے طریقہ کار بھی شئیر کئے:
- اُدیم رجسٹریشن لازمی ہےhttps://udyamregmission.gov.in
- مفت رجسٹریشن۔ کوئی فیس نہیں
- صرف ادھار نمبر کی ضرورت ہے
- مستقل رجسٹریشن نمبر
- رجسٹریشن سرٹیفکیشن آن لائن جاری کیا گیا۔ اگر ایک بار رجسٹرڈ ہوجائے تو تجدید کی ضرورت نہیں ہے
- چیمپئنز سینٹرز (ڈی آئی سی ایس) مدد فراہم کریں گے۔
- اندراج کا عمل مکمل طور پر مفت ہے
- کسی کو بھی کوئی قیمت یا فیس نہیں دی جانی ہے۔
آتم نربھر بھارت کی سمت میں ایک قدم کے طور پر عالمی ٹینڈروں کو 200 کروڑ روپے تک کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ آتم نربھر بھارت کی طرف ایک قدم ہوگا اور میک ان انڈیا کی مدد کرے گا۔ پیش کنندگان نے پروگرام کے سبسڈی فوائد بھی ساجھا کر دیئے جس میں عام زمرے کے مستفدین دیہی علاقوں میں منصوبے کی لاگت کا 25فیصد اور شہری علاقوں میں 15فیصد کی مارجن منی سبسڈی حاصل کرسکتے ہیں۔
اب مینوفیکچرنگ اور سروس کے شعبوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔ نئی تعریف ایم ایس ایم ای کی مضبوطی اور ترقی کے لئے راہ ہموار کرے گی۔ خاص طور پر ، برآمدات کو ٹرن اوور کی گنتی سے باہر کرنے کے التزام سے ایم ایس ایم ای کی اس کی حوصلہ افزائی ہو گی کہ وہ ایم ایس ایم ای فوائد کو کھونے کے ڈر کے بغیر زیادہ سے زیادہ برآمدات کرے ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے ملک سے برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوگا اور اس سے معاشی سرگرمی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
محترمہ روپندر براڑ نے ویبنار کا اختتام سروس کے شعبے کو پہچان دینے میں ایم ایس ایم ای کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کیا جو حکومت کے اعلان کردہ اضافی کولیٹرل فری لیکویڈیٹی سپورٹ حاصل کرنے کے لئے ملک میں سفر ، سیاحت اور میزبانی کے کاروبار میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔ بینکوں اور این بی ایف سی کے ذریعہ ایم ایس ایم ای کاروباروں کے لئے 3 لاکھ کروڑ روپئے کے کولیٹرل۔ فری خودکار قرضوں کا اعلان خدمت فراہم کرنے والوں کو ترغیب دینے میں معاون ثابت ہو گا۔
دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز قومی ای گورننس ڈیپارٹمنٹ ، وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے ساتھ تکنیکی شراکت میں پیش کیا جاتا ہے۔
ویبنار کے سیشن ابhttps://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured پر دستیاب ہیں اور حکومت ہند کی وزارت سیاحت کی تمام سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی دستیاب ہیں۔
************
م ن۔ن ا ۔م ف
U: 4742
(रिलीज़ आईडी: 1647957)
आगंतुक पटल : 166