سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

کووڈ – 19 کا پتہ لگانے والی سستی کٹ کے لئے ، جو دیہی علاقوں میں ہر طرح کی صورتِ حال میں اسٹور کی جا سکیں ، مطالعہ شروع کیا گیا

Posted On: 21 AUG 2020 12:29PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،22 اگست / کووڈ – 19 عالمی وباء نے دور دراز کے علاقوں میں  ، جہاں مناسب بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں ہے ، تیزی سے تشخیص کرنے والی سہولیات قائم کرنے کا ایک نیا  چیلنج پیدا کر دیا ہے ۔ اس کے لئے ایسے سستے آلات  کی ضرورت ہے ،  جنہیں  اسٹور کرنے کے لئے سخت شرائط  کی ضرورت نہیں ہے ۔ سائنس دانوں نے اِس فوری ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر تحقیق شروع کر دی  ہے ۔

          سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ بورڈ  ( ایس ای آر بی ) کی مدد سے ، جو رانچی کے میسرا میں برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی کے  سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت ایک   قانونی ادارہ ہے ،  بایو انفارمیٹکس  ٹول کو استعمال کرتے ہوئے  پروٹین   کا پتہ لگانے والے ہدف کے ساتھ  تشخیصی  کٹ  تیار کرنے کے لئے تحقیق  شروع کی ہے ۔  اس مطالعے میں  کانٹوں والے پروٹین   پر خصوصی  توجہ دی گئی ہے ، جس سے تشخیصی کٹ  تیار کی جا سکے ۔

          تحقیق کرنے والے  سارس -  کو  - وی  ٹو انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے ایپٹامر پر مبنی  تشخیصی کٹ تیار کر رہے ہیں  ۔ اُن کا مطالعہ پہلے کورونا وائرس کے انفیکشن  کا پتہ لگانے کو یقینی بنائے گا ، جس کے بعد اس کٹ کو کورونا وائرس انفیکشن  اور  دیگر طرح کے انفیکشن  ( سارس – کو – وی وَن ، ایم ای آر ایس ) اور کووڈ – 19 انفیکشن کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔  عام کورونا وائرس  انفیکشن کا پتہ  موجودہ ڈومین  کی بنیاد پر لگایا جا سکے گا ، جس میں تینوں طرح کے کورونا انفیکشن   ( سارس  - کو – وی وَن  ، ایم ای آر ایس  اور کووڈ – 19 ) موجود ہوں گے  ، جب کہ  ایک اور کٹ  محفوظ اور غیر محفوظ  ڈومین کے اشتراک کی بنیاد پر  تیار کی جائے گی ، جو سارس  -  کو – وی وَن  وائرس ، سارس – کو وی ٹو وائرس  اور ایم ای آر ایس  وائرس  کی بنیاد پر ہو گی ۔

          مولیکیولر بایو لوجی اور ادویات کے شعبے میں  جدید ترین مہارت کے ساتھ میسرا کے برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی ( بی آئی ٹی  میسرا ) ، رانچی نے اسسٹنٹ پروفیسر  ڈاکٹر ابھیمنو دیو نے  ، اِسی ادارے کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر وینکٹیشن جے پرکاش   کے ساتھ مل کر  ، اِس تحقیق  کے لئے ٹیم تیار کی ہے ۔ تشخیصی کٹ کی تیاری کا کام  برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی ، میسرا کی لیب میں کیا جائے گا ، جب کہ  کٹ کا کام  آئی ایل ایس بھوبنیشور میں  ای سائنٹس  ڈاکٹر  راجیب کمار  سوائن کی نگرانی  میں بھوبنیشور کے  انسٹی ٹیوٹ آف لائف سائنس ( آئی ایل ایس ) میں کیا جائے گا ۔

          ایپٹامر پر مبنی ٹیکنا لوجی نسبتاً ایک نئی تکنیک ہے ۔ یہ   بہت مختصر  اور  موثر طریقے سے  بہت سے انفیکشن کا پتہ لگا سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ ، یہ کووڈ – 19 انفیکشن کا   پتہ لگانے  کا کام کم قیمت پر  کر سکتی ہے اور اِن آلات کو  کم  سخت حالات میں  اسٹور کیا جا سکتا ہے  اور اس طرح اِسے  ایک موثر اور روایتی  اینٹی باڈی  پر مبنی  تکنیک  کے طور پر  تیار کیا جا سکتا ہے  ، جو خاص طور پر دیہی اور دور دراز کے علاقوں کی آبادی میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ کورونا وائرس کے دیگر  انفیکشن  ( سارس  -کو وی وَن  اور ایم ای آر ایس ) کا پتہ لگایا جانا بھی ہماری تحقیق کاایک  زیادہ مفید پہلو ہے ۔

          اس کٹ میں کورونا وائرس انفیکشن کا بہت  کم وقت میں پتہ لگانے کی صلاحیت ہے  اور  یہ رنگ  میں تبدیلی  کی بنیاد پر  پتہ لگانے والی  تیز تر تشخیصی کٹ  ہو گی ۔ اس کے علاوہ ، یہ کٹ   اینٹی باڈی پر مبنی پتہ لگانے کی تکنیک   سے کافی سستی ہو گی  کیونکہ اس کو بنانے  اور اس کو اسٹور کرنے کے لئے کم خرچ تکنیک  کا استعمال کیا جا سکے گا ۔

تصویر میں ایپٹامر پر مبنی کووڈ – 19 انفیکشن کا پتہ چلانے  کے طریقے کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

 

( مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں : ڈاکٹر ابھیمنیو دیو ، برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی ، میسرا ( بی آئی ٹی میسرا ) ، ای میل : abhimanyudev@bitmesra.ac.in, Mob: 9955165915 )

( ڈاکٹر وینکٹیشن  جے پرکاش  ، برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی   ، میسرا ( بی آئی ٹی  میسرا ) ای میل : venkatesanj@bitmesra.ac.in, Mob: 9470137264 )

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  4735


(Release ID: 1647948) Visitor Counter : 206