صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

گنیش چترتھی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 21 AUG 2020 5:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21 اگست :

صدر جمہوریہ ہند شری رام ناتھ کووند نے گنیش چترتھی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے۔

’’گنیش چترتھی کے اس مقدس موقع پر میں ہندوستان اور بیرون ملک مقیم تمام ساتھی شہریوں کو اپنی نیک خواہشات اور دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

گنیش چترتھی کا تہوار جسے بھگوان گنیش کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے ، لوگوں کے جوش وجذبہ، خوشی اور اس موقع پر معاشرے کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے کی رواداری کا ایک اظہار ہے۔

اس وقت ہم سبھی کووڈ - 19 وبائی مرض سے درپیش چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے اور میری دعا ہے کہ بھگوان گنیش کی مہربانی سے یہ وبائی بیماری جلد از جلد ختم ہو اور ہم سب خوشحال اور صحت مند زندگی گزاریں۔

اس تہوار پر آئیے ہم عہد کرتے ہیں کہ ملک کے تمام شہریوں کے مابین باہمی ہم آہنگی ، اخوت اور اتحاد کو مضبوط کریں گے‘‘۔

Click here to see President's Message in Hindi

************

م ن۔ن ا ۔م ف 

U:4722



(Release ID: 1647784) Visitor Counter : 148