بھارتی چناؤ کمیشن
کووڈ – 19 کے دوران عام انتخابات / ضمنی انتخابات کرانے کے لئے رہنما خطوط
Posted On:
21 AUG 2020 4:47PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،21 اگست / بھارت کے چناؤ کمیشن نے کووڈ – 19 کے دوران عام / ضمنی انتخابات کرانے کے لئے وسیع رہنما خطوط کو منظوری دی ہے۔ یہ رہنما خطوط https://eci.gov.in/files/file/12167-guidelines-forconduct-of-general-electionbye-election-during-covid-19/ پر دستیاب ہیں ۔
بھارت نے کووڈ – 19 کے آغاز کے بعد مرکزی وزارتِ داخلہ ( ایم ایچ اے اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارت ( ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے وقتاً فوقتاً رہنما خطوط جاری کئے ہیں ۔ اپنے 29 جولائی ، 2020 ء کے تازہ سرکولر میں ایم ایچ اے نے جامع رہنما خطوط / ہدایات جاری کی ہیں ، جن پر پورے ملک میں عمل درآمد کیا جانا چاہیئے ۔ اسی طرح صحت و خاندانی بہبود کی وزارت نے بھی کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ڈِس انفیکشن اور سینی ٹائزیشن کے لئے ایس او پی جاری کئے ہیں ۔
اس سے پہلے ای سی آئی نے 17 جولائی ، 2020 ء کو قومی / ریاستی سیاسی پارٹیوں کے 31 جولائی ، 2020 ء تک ، اُن کے نظریات اور تجاویز طلب کی تھیں اور اس کے بعد سیاسی پارٹیوں کی درخواست پر اس میں 11 اگست تک ، 2020 ء تک کی توسیع کر دی تھی ۔ کمیشن نے مختلف سیاسی پارٹیوں اور ریاستوں / یو ٹی کے اعلیٰ انتخابی افسروں سے موصولہ ، اُن کے خیالات / تجاویز پر غور کیا ہے ۔
رہنما خطوط کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :
کمیشن نے نامزدگی کے وقت امید وار کے ساتھ آنے والے افراد اور گاڑیوں کی تعداد کے ضابطے پر نظر ثانی کی ہے ۔ اس نے نامزدگی کا فارم اور حلف نامہ آن لائن بھرنے کا بھی متبادل رکھا ہے ، جسے متعلقہ آر او کے سامنے پرنٹ لینے کے بعد داخل کیا جا سکتا ہے ۔ پہلی مرتبہ امید واروں کے پاس یہ متبادل ہو گا کہ وہ ضمانت کی رقم آن لائن جمع کر ا دیں ۔ کونٹنمنٹ سے متعلق رہنما خطوط کو دھیان میں رکھتے ہوئے کمیشن نے گھر گھر جاکر چناؤ مہم چلانے کے لئے افراد کی تعداد امید وار سمیت پانچ تک رکھی ہے ۔ عوامی میٹنگ اور روڈ شو مناسب ہدایات اور ایم ایچ اے / ریاست کی ہدایات کے تحت منعقد کئے جا سکیں گے ۔ چہرے کا ماسک / سینیٹائزر ، تھرمل اسکینر ، دستانے ، فیس شیلڈ اور پی پی ای کٹس کو انتخابی عمل کے دوران استعمال کیا جانا چاہیئے اور ایک دوسرے سے فاصلے کے ضابطے کو بھی بر قرار رکھا جائے گا ۔ تمام انتخابی افسران اور عملے کو دستانے فراہم کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ، ووٹروں کو ووٹر رجسٹر پر دستخط کرنے اور ای وی ایم کا بٹن دبانے کے لئے دستانے فراہم کئے جائیں گے ۔
متعلقہ ریاستوں / یو ٹی کے اعلیٰ انتخابی افسران کو ریاست / ضلع کی سطح پر جامع انتخابی منصوبہ بنانا ہو گا ، جس میں مقامی حالات کو دیکھتے ہوئے تمام رہنما خطوط اور احتیاطی اقدامات پر عمل کیا جائے گا ۔ یہ منصوبے متعلقہ ریاستوں / یو ٹی میں کووڈ – 19 کے لئے مجاز افسران کے ساتھ صلاح و مشورے سے تیار کئے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4711
(Release ID: 1647737)
Visitor Counter : 239