بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کے وی آئی سی ‘کھادی ایسینشیلز’ اور ‘کھادی گلوبل’ کو فریب کاری سے کھادی برانڈ نام استعمال کرنے کے سلسلےمیں قانونی نوٹس بھیجے

Posted On: 21 AUG 2020 3:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21  اگست 2020، کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نے دو فرموں ‘کھادی ایسینشیلز’ اور ‘کھادی گلوبل’  کو قانونی نوٹس جاری کئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ ‘ناجائز طریقے سے’ اور ‘فریب کاری سے ’برانڈ نام ‘کھادی’ کررہی ہیں۔ ایک بیان میں کے وی آئی سی نے آج کہا ہے کہ یہ دونوں فرمیں برانڈ نام ‘کھادی’ استعمال کرتے ہوئے مختلف ای۔ کامرس پلیٹ فارموں کے ذریعہ کاسمیٹک اور  افزائش   حسن کی  مختلف مصنوعات فروخت کررہی ہیں اور اس طرح صارفین کو گمراہ کررہی ہیں۔

اگست کے پہلے ہفتے میں کھادی ایسینشیلز اور کھادی گلوبل کو بھیجے گیے  نوٹس میں کے وی آئی سی نے ان سے کہا ہے کہ وہ  برانڈ نام ‘کھادی’ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مصنوعات کو فروخت کرنے یا  فروغ دینے کے کام کو فوراً روک دیں اور متعلقہ  ڈومین ناموں www.khadiessentials.com  اور www.khadiglobalstore.com  کو  مسترد کردیں۔ ان دونوں فرموں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور پنٹریسٹ جیسے مختلف پلیٹ فارموں پر اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کو بھی بند کردیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ‘آپ نے آن لائن اپنی مصنوعات کو فروخت کرنے کے لئے  جو مارک اختیار کیا ہے....اس سے واضح ہے کہ یہ بری نیت سے کیا گیا ہےاور اس کا مقصد کھادی ٹریڈ مارک کی شہرت اور نیک نامی کا ناجائز فائدہ اٹھانا ہے۔ کھادی انڈیا کے علاوہ ‘کھادی’ ٹریڈ مارک ان کے  بااختیار لائسنس داروں یا فرنچائزی یافتگان کے ذریعہ ہی استعمال کیا جاسکتا ہے’۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘‘ یکساں سامان کے لئے  کے وی آئی سی کے ٹریڈ مارک  سے ملتا جلتا  مارک استعمال کرنا بلا شبہ بازار میں  گمراہی پھیلانا اور دھوکہ دہی ہے۔ آپ کے ذریعہ  مارک کے استعمال کا مطلب کھادی ٹریڈ مارک کا غلط استعمال  اور غلط نمائندگی ہے’’۔

ان دونوں فرموں سے سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ  ‘کھادی’ وہ کھادی کے برانڈ نام کا استعمال کرتے ہوئے  اپنی مصنوعات  فروخت کرنا  فوراً بند کریں اور  بالترتیب کھادی ایسینشیلز اور کھادی گلوبل  برانڈ ناموں  کا استعمال کرتے ہوئے  مصنوعات کی  جو پیکیجنگ  کا سامان ، لیبل  تشہیری سامان ، سائن بورڈوں اور  کسی  دیگر کاروباری اسٹیشنری کو ضائع کردیں۔ کے وی آئی سی نے کہا ہے کہ  سات دن کے اندر ان ہدایات پر عمل نہ کئے جانے کی صورت میں ان فرموں کے خلاف قانونی کارروائی  شروع کی جائے گی۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ برانڈ نام ‘کھادی’  کا کسی بھی طرح کے غلط استعمال کا  ہمارے دستکاروں  روزگار پر سیدھا اثر پڑتا ہے جو کہ  ہندوستان کے دور دراز حصوں میں  اصلی دست کاری کی مصنوعات تیار کررہے ہیں۔ جناب سکسینہ کہا ‘‘کے وی آئی سی برانڈ نام ‘کھادی’ کا  غلط استعمال کرنے والے کسی بھی شخص  یا فرم  کے خلاف سخت کارروائی کرے گا یہ کھادی دستکاروں کے مفاد کی حفاظت کے لئے اور کھادی  کے نام سے  جعلی مصنوعات کی فروخت کو روکنے کے لئے  کیا جائے گا’’۔

کے وی آئی سی نے کہا ہےکہ گزشتہ چند برسوں میں  اس نے اپنے برانڈ نام ‘کھادی انڈیا’ کے غلط استعمال اور اپنے ٹریڈ مارک کے حق کی خلاف ورزی کے خلاف   سخت کارروائی کی ہے۔ اب تک کے وی آئی سی  اپنے برانڈ نام  کے غلط استعمال اور  کھادی نام کے  تحت مصنوعات فروخت کرنے  کے سلسلے میں  فیب  انڈیا سمیت  1000 سے زائد پرائیویٹ  فرموں کو قانونی  نوٹس  جاری کرچکا ہے۔ کے وی آئی سی نے   فیب انڈیا سے  500 کروڑ روپے کا ہرجانہ طلب کیا ہے، جس کا معاملہ ممبئی ہائی کورٹ میں زیر غور ہے۔

کے وی آئی سی نے ان فرموں سے  اپنی شہرت  کو نقصان پہنچانے اور  جعلی کھادی فیبرک فروخت کرکے  کھادی دستکاروں  کی اجرت کا نقصان پہنچانے  کے لئے ان فرموں سے  ہرجانہ طلب کیا۔ لیکن  قانونی نوٹس بھیجے جانے کے بعد  بیشتر فرموں نے  کے وی آئی سی معڈرت کی ہے اور  کھادی کے نام کے  فریب کاری کے  ساتھ استعمال والی  اپنی مصنوعات اور اشتہاروں کو واپس لے لیا ہے۔

اس سلسلے میں کے وی آئی سی نے  کھادی فیس ماسک  کے طور پر  ناجائز طریقے سے  فیس ماسک  فروخت کرنے کے لئے اور  پیکٹوں پر  وزیراعظم کا فوٹو استعمال کرنے کے لئے  چنڈی گڑھ کے ایک شخص کے خلاف  ایف آئی آر کے  لئے ایک شکایات درج کرائی ہے۔ اس سے قبل اس سال مئی میں  کھادی برانڈ نام کے تحت  جعلی پی پی ای کٹ فروخت کرنے کے لئے  کے وی آئی سی  نے دلی کی تین فرموں  کو قانونی نوٹس جاری کئے تھے۔

                                                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4716

                          


(Release ID: 1647716) Visitor Counter : 164